ETV Bharat / state

بہار میں ایک اور کوروناوائرس مثبت کیس

کورونا وائرس ملک میں روز بروز بڑھتا ہی جارہا ہے اسی ضمن میں گیا میں بھی ایک خاتون کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

بہار میں ایک اور کوروناوائرس مثبت کیس
بہار میں ایک اور کوروناوائرس مثبت کیس
author img

By

Published : Apr 2, 2020, 1:13 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں بدھ کے روز کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کا دوسرا کیس مثبت آیا ہے، اس بار ایک عورت کورونا مثبت پائی گئی ہے، اسے مگدھ میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بہار کے شہر گیا کے کوتوالی تھانہ حدود کے گرودوارہ روڈ محلے کی ایک خاتون کی کوروناوائرس انفیکشن رپورٹ مثبت آئی ہے۔

واضح رہے کہ خاتون اور اس کے شوہر 22 مارچ کو دبئی سے بنارس کے راستے گیا آئے تھے، اور 28 مارچ کو ڈاکٹر پنکج کی ٹیم ان کو کوارنٹائن کرنے کے لیے ان کے گھر پہنچی۔

کورونا وائرس ملک میں روز بروز بڑھتا ہی جارہا ہے اسی ضمن میں گیا میں بھی ایک خاتون کی کوروناٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے

اس کے بعد خاتون اور اس کے شوہر کے خون کے نمونے جانچ کے لیے پٹنہ بھیجے گئے، اس دوران خاتون کو گھر میں ہی آئی سولیشن میں تھی۔

واضح رہے کہ بدھ کی شام خاتون کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج وہسپتال کی ٹیم ان کے گھر پہنچی اور انہیں ہسپتال لے جاکر داخل کرایا گیا ہے، جبکہ خاتون کے شوہر کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

سول سرجن ڈاکٹر برجیش کمار سنگھ نے بتایاکہ خاتون کو مگدھ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے، تاہم کنبے کے بقیہ افراد کے خون کے نمونے بھی لیے جائیں گے۔

ادھر منگل کے روز پہاڑ پور گیا کے نوجوان کی کورونا مثبت رپورٹ آنے کے بعد اس کے کنبے کے چھ افراد کو میڈیکل کالج کے آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ ان کا خون کا نمونہ لیا گیا ہے اور اسے جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔

گیا کے کورونا وائرس کے دو مثبت واقعات کے بعد شہر کے لوگ خوفزدہ ہیں، تاہم مگدھ میڈیکل کالج میں پہلے سے داخل چار مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ چاروں اسی وارڈ میں موجودتھے، جس وارڈ کے نوجوان کی رپورٹ مثبت آئی ہے، ان چاروں کی جانچ کے لیے دوبارہ خون کے نمونے کے لیے ٹسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس طرح میڈیکل کالج میں داخل مریضوں کی کل تعداد اب تک 78 ہوگئی ہے، جس میں دو مثبت معاملے ہیں، جبکہ اب تک 60 افراد کی تحقیقاتی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ان میں سے 56 کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.