ETV Bharat / state

بہار: کورونا سے دوسرے مریض کی موت

author img

By

Published : Apr 17, 2020, 11:18 PM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں آج ایک اور کورونا متاثرہ شخص کی موت واقع ہوگئی۔

بہار میں کورونا متاثر دوسرے مریض کی موت
بہار میں کورونا متاثر دوسرے مریض کی موت

ایمس انتظامیہ نے یہاں بتایا کہ 14 اپریل کو ایمس میں ویشالی ضلع کے 35 سالہ ایک شخص کو داخل کرایا گیا ۔ اس وقت اسے بخار تھا ۔ اس کے بعد اس کا نمونہ لے کر جانچ کیلئے بھیجا گیا ۔ 15 اپریل دیر شام آئی رپورٹ میں اس کے کورونا وائر سے مثاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کا علاج چل رہا تھا لیکن آج اس کی موت ہوگئی ۔ وہ ویشالی ضلع کا پہلا کورونا سے متاثر مریض تھا۔

ذرائع نے بتایاکہ ایمس نے اس کی موت کی وجہ کورونا پازیٹیو اور ملٹی آرگن کا فیل ہونا بتایا ہے ۔

اسے انسیفلائٹس کے ساتھ ملٹی پل انفیکشن یعنی کئی انفیکشن بھی تھے ۔ متوفی نوجوان قبل میں ٹی بی مریض ( ٹیبورو کلوسس ۔ ٹی بی ) سے بھی متاثر رہا تھا ۔ متوفی کی لاش کو فی الحال ایمس کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ اس کے تین رشتے دار کی بھی جانچ ہوئی ہے ۔ سبھی کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔

متوفی کی کوئی مسافتی تاریخ نہیں رہی ہے ۔ اس نے پٹنہ ایمس میں داخل ہونے سے قبل بائی پاس اور خسرو پور کے اسپتال میں بھی جانچ کرائی تھی ۔

واضح رہے کہ بہار میں کورونا سے ہونے والی دونوں اموات پٹنہ ایمس میں ہوئی ہیں۔ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر پہلی موت مونگیر ضلع کے چورمبا گاﺅں باشندہ سیف علی کی ہوئی تھی ۔

سیف کی موت 21 مارچ 2020 کو پٹنہ ایمس میں ہوئی تھی اور 22 مارچ کو اس کی رپورٹ کورونا پازیٹیو آئی تھی ۔ متوفی سیف کو گردے کی بیماری تھی ۔ کچھ دن قبل ہی وہ قطر سے اپنے گاﺅں چورمبا لوٹا تھا ۔ طبیعت خراب ہونے پر سیف کو علاج کیلئے مونگیر کے نیشنل ہاسپیٹل لے جایا گیا تھا ۔ اس کے بعد اسے پٹنہ کے پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔

پرائیوٹ اسپتال کے تین ملازمین میں کورونا انفیکشن پایا گیا ہے ۔ وہیں مونگیر کے نیشنل ہاسپیٹل کے چار ملازمین کورونا انفیکشن کی زد میں آئے ۔ ساتھ ہی سیف کی پڑوسی بیوہ خاتون اور ایک بچہ ، لکھی سرائے کی ایک خاتون بھی اس کے رابطے میں آنے سے متاثر ہوئی ہے ۔ اس کے بعد نیشنل ہاسپیٹل کا کیئر ٹیکر اور گیا ضلع کے پہاڑ پور باشندہ نوجوان بھی متاثر ہوا۔ اس کے رابطے میں آنے سے اس کی اہلیہ اور ماں بھی اس وائرس کے انفیکشن کی زد میں آگئے ہیں ۔ اس طرح سیف سے کورونا انفیکشن کا چین بنا جس کے شکار 13 افراد ہوئے ۔

غور طلب ہے کہ بہار میں کورونا انفیکشن سے کل 13 اضلاع متاثر ہیں۔ کورونا ہاٹ اسپاٹ بنے سیوان میں 29 مریض متاثر ہوئے ، جن میں سے 12 صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ویشالی کے پہلے متاثر مریض کی موت ہوچکی ہے ۔ وہیں پٹنہ کے چھ متاثرین میں سے پانچ ، گوپال گنج میں تین میں ، بھاگلپور کے ایک ، سارن کے ایک اور لکھی سرائے کی ایک خاتون مریض صحتیاب ہوکر لوٹ چکی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس طرح گوپال گنج ، بھاگلپور ، سارن اور لکھی سرائے میں اب کورونا کا ایک بھی معاملہ نہیں بچا ہے ۔

اسی طرح نالندہ میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے جن میں سے دو صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ بیگوسرائے کے آٹھ متاثرین میں سے ایک ، گیا میں پانچ میں سے چار اور نوادہ میں تین میں سے ایک مریض کورونا کو مات دے چکے ہیں۔ وہیں مونگیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے جن میں سے چھ صحتیاب ہو چکے ہیںجبکہ ایک کی موت ہوچکی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.