ETV Bharat / state

Annual Function نجی اداروں کی وجہ سے تعلیمی شرح میں اضافہ ہوا - آمس بلاک میں واقع بیداگاوں

گیا کے شیرگھاٹی کے بیداگاوں میں واقع گاندھی آزاد پبلک اسکول میں یوم تاسیس کا جشن منایا گیا۔اس موقع پر اسکول میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے اسٹوڈنٹس کے ساتھ ساتھ سماجی وسیاسی رہنماؤں کو شال پیش کرکے اعزازسے نوازا گیا۔

نجی اداروں کی وجہ سے تعلیمی شرح میں اضافہ ہوا

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 5:41 PM IST

نجی اداروں کی وجہ سے تعلیمی شرح میں اضافہ ہوا

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کے شیرگھاٹی کے آمس بلاک میں واقع بیداگاوں میں گاندھی آزاد اسکول کے بیسویں تاسیس کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا.اس موقع پر تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی رکن اسمبلی منجو اگروال،کانگریس کےرہنماء عمیر احمد خان سمیت درجنوں افراد کی شرکت ہوئی۔ پروگرام میں طلبہ وطالبات نے کلچرل پروگرام پیش کیا جبکہ اس سے پہلے اپنے خطاب میں کانگریس کے لیڈر عمیر احمد خان نے کہا کہ ضلع میں حال کے کچھ برسوں میں شرح تعلیم بڑھی ہے۔ اس کی وجہ گاوں دیہاتوں میں نجی اسکولوں کا ہونا بھی ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ تعلیمی شعبے میں سو فیصد کام ہوچکے ہیں بلکہ ابھی تو سب سے زیادہ کام یہ ہیں کہ بے روزگاری بڑھی ہوئی ہے تو اس صورت میں وہ خاندان جو ایک فرد کی کمائی پر مشتمل زندگی بسر کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے گھر کے بچے تعلیم سے ڈروپ آوٹ ہوسکتے ہیں جسے سبھی کو ملکر روکنا ہے کہ بچے کی تعلیم متاثر نہیں ہو۔اسکولوں کی ذمہ داریاں یہ بھی ہیں کہ وہ سرکار کے ان منصوبوں کو جو طلبہ کے لئے ہے یا پھر والدین کو براہ راست ملنے والے ہوتے ہیں۔اس کے فائدے سے مستفید کرائیں۔ اسکالر شپ کا انتظام کرائیں۔ہوسکے تو نجی ادارے اپنی سطح سے بلا تفریق غریب بے سہارا اور یتیم بچوں کی مفت تعلیم کا بھی انتظام کریں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی منجو اگروال نے بھی خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کے منصوبوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت ہربچے کی تعلیم کو یقینی بنایا ہے۔ معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے کہ جو بچے اسکول نہیں جارہے ہیں۔ ان کو اسکول جانے کے لئے ترغیب دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Jamia Nooria Mujahid Millat جامعہ نوریہ مجاہد ملت کے پچیس سال مکمل

گاندھی آزاد پبلک اسکول کے ڈائریکٹر محمد علی اور شوکت علی نے بتایا کہ آج انکے اسکول کے قیام کو بیس برس مکمل ہوچکے ہیں۔اس موقع پر طالبات نے ایک سے بڑھ کر ایک پروگرام پیش کیا بالخصوص ڈرامہ تقریر کوئز رقص قوالی کے ساتھ کئی اور ایکٹیویٹی پیش کیا ہے۔اس دوران سماجی کاموں کو انجام دینے والوں کے ساتھ جے ای ای مینس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.