ETV Bharat / state

گیا: آنگن واڑی ورکرز کا حکومت کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Mar 8, 2021, 9:18 PM IST

یوم خواتین کے موقع پر گیا میں آنگن واڑی ورکرز نے اپنے مطالبات کے پیش نظر آج بہار حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

آنگن واڑی ورکرز کا حکومت کے خلاف احتجاج
آنگن واڑی ورکرز کا حکومت کے خلاف احتجاج

بہار کے گیا میں "یوم خواتین" کے موقع پر آنگن واڑی ورکرز نے اپنے مطالبات پر ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور زور دار نعری بازی کی۔

اس دوران احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے مدھو کماری نے کہا کہ 'ریاست میں وزیر اعلی نتیش کمار اور وزیر مالیات کی ہدایت پر ایک طرف عالمی یوم خواتین منایا جارہا ہے۔ وہیں، دوسری جانب بہار میں خواتین کے حقوق چھینے جارہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ خواتین حقوق کی بازیابی کیلئے خاتون افسران بھی آگے نہیں آتی ہیں بلکہ ان کے ذریعہ بھی خواتین کے حقوق کو سلب کیا جارہا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے آج ہم ورکرز یوم خواتین کے موقع پر احتجاج کے ذریعہ حکومت کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مدھو کماری نے کہا کہ 'حکومت ان کے مطالبات کو اگر پورا نہیں کرتی ہے تو احتجاج کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ آنگن واڑی ورکرز کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے، کم از کم بیس سے اٹھائیس ہزار روپے کیے جائیں تاکہ انہیں مالی تنگیوں سے نجات مل سکے۔

اس موقع پر یونین کے ضلع کارگزار صدر دیانند سنگھ نے کہا کہ بہار حکومت اگر آنگن واڑی ورکرز کی نوکری کو مستقل نہیں کرتی ہے تو کم ازکم ان کی تنخواہ میں اضافہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ 'حکومت یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو بااختیار بنانے اور خود مختاری پر زور دے رہی ہے لیکن حکومت کو آنگن واڑی ورکرز کا درد اور مسائل نہیں دکھتے، جب تک نیچے سطح پر کام کرنے والی خواتین کے حقوق کی بازیابی کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جائیں گے تب تک خواتین کو بااختیار بنانے کا خواب مکمل نہیں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.