بہار کے ضلع گیا کے سب سے بڑے سب ڈیویزن شیرگھاٹی میں پسماندہ سماج کی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ماسٹر محمد شہریار نے کی،میٹنگ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے انصاری مہاپنچایت کے کنوینر وسیم انصاری نے شرکت کی اور اس دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور جے ڈی یو کی لڑائی میں پسماندہ سماج کو نقصان پہنچاہے اور پسماندہ سماج کو ہی کچلا جا رہا ہے، بلدیاتی انتخابات میں پسماندہ ریزرویشن کو روکنے کا پٹنہ ہائی کورٹ کا حکم افسوسناک ہے۔ Backward class Meeting held in Gaya
انہوں نے کہاکہ آخری سانس تک پسماندہ مخالف حکم کو قبول نہیں کریں گے اور اسکے خلاف سڑک سے لیکر عدالت تک لڑیں گے۔ ای بی سی ریزرویشن ہمارا حق ہے اسے کوئی ہم سے نہیں چھین سکے گا 23اکتوبر کو پٹنہ کے آئی ایم اے ہال میں ریزرویشن بچاؤ سمیلن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بہار بھر سے پسماندہ سماج کے لوگ شرکت کریں گے وہیں اس موقع پر مہمان خصوصی ضلع پریشد ممبر ممتاز انصاری نے کہا کہ ہم سب کو اس مخالف ریزرویشن آرڈر کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہے، یہ ہمارے وجود کی لڑائی ہے، ایک بار جب ریزرویشن ختم ہو جائے گا تو ہمارا سماج کبھی بھی مرکزی دھارے میں شامل نہیں ہو سکے گا۔ Patna High Court on Backward Class Reservation انصاری مہاپنچایت کے رکن عبدالوہاب عرف بکو انصاری نے کہا کہ ہم ایک بڑی تحریک کی تیاری کر رہے ہیں، پورا پسماندہ سماج متحد ہو کر ہمارا ساتھ دے ، پٹنہ سے دلی تک معاملے کو چھوڑا نہیں جائے گا اس موقع پر رضوان قمر، احسان انصاری، منا انصاری، انجینئر صدام حسین، کلیم انصاری، مظفر حسین، ریحان فضل، شاہد انصاری، وصی احمد، فیاض انصاری، حمید رضا ہاشمی، سکندر اور دیگر موجود تھے۔ واضح رہےکہ بلدیاتی انتخابات میں پسماندہ طبقے کے ریزرویشن کو ہائی کورٹ کی جانب سے روکے جانے کے بعد سے ہی انصاری مہاپنچایت کی جانب سے احتجاج کیا جارہاہے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سیاسی رخ دینے کی بھی کوشش جاری ہے۔