ETV Bharat / state

پھلواری شریف سانحہ: عامر حنظلہ سپرد خاک

بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے متصل پھلواری شریف میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران اچانک تشدد ہونے کے باعث عامر حنظلہ نامی نوجوان ہلاک ہوگیا تھا۔ گذشتہ دنوں اس کی لاش ملی۔ اہل خانہ نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

پھلواری شریف سانحہ: عامر حنظلہ سپرد خاک
عامر حنظلہ کے اہل خانہ نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا
author img

By

Published : Jan 1, 2020, 8:12 AM IST

Updated : Jan 1, 2020, 10:01 AM IST

ریاست بہار کے پھلواری شریف میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں شامل نوجوان عامر حنظلہ کی جان چلی گئی۔

عامر حنظلہ 21 دسمبر سے لاپتہ تھا، اس کی لاش پھلواری شریف ڈی ایس پی آفس کے عقب میں واقع نالے سے ملی۔

پولیس نے 30 دسمبر کو دیر شب عامر حنظلہ کے والد سہیل احمد کو شناخت کے لیے بلایا تھا۔ انہوں نے شناخت کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی کیونکہ لاش سڑ گئی تھی۔

پھلواری شریف سانحہ: عامر حنظلہ سپرد خاک

پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اپنی موجودگی میں پٹنہ کے چت کوڑا قبرستان میں تدفین کرا دی۔

عامر حنظلہ کے والد سہیل احمد اپنے لخت جگر کو سپرد خاک کر کے گھر واپس لوٹ آئے۔ وہاں آئے لوگوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھایا اور حکومت سے انصاف کا مطالبہ بھی کیا۔

عامر حنظلہ کے چچا محمد منظر نعمانی نے کہا کہ 'ہمیں حکومت سے انصاف کی امید ہے جب تک انہیں انصاف نہیں ملے گا، ان کے دل کو ٹھنڈک نہیں پہنچے گی۔'

انہوں نے بتایا کہ 'پولیس نے 30 دسمبر کو دیر شب ان کے بھائی سہیل احمد کو لاش کی سناخت کرنے کو بلایا تھا۔ انہوں نے عامر حنظلہ کی شناخت اس کے ہاتھ میں موجود گھڑی سے کی۔'

منظر نعمانی نے بتایا کہ 'ان کے بھتیجے کی لاش ان دس دنوں میں پوری طرح سے سڑ گئی تھی، اس سے بدبو آرہی تھی۔ اسے آدھے گھنٹے بھی رکھنا مناسب نہیں تھا، اس لیے پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی تدفین کر دی گئی۔'

منظر نعمانی نے کہا کہ 'شروع کے دنوں میں پولیس سے کوتاہی ہوئی ہے۔ ہمیں حکومت سے انصاف چاہیے۔ جب تک ہم لوگوں کو انصاف نہیں ملتا ہمارے دل کو ٹھنڈک نہیں پہنچے گی۔'

جے این یو کے سابق طالب علم عامر ملک نے کہا کہ 'آج بھارت میں دو نظریات کی لڑائی ہے۔ ایک نظریہ گوڈسے اور ساورکر کا ہے اور دوسرا نظریہ گاندھی، اشفاق اللہ خان اور بسمل کا ہے۔ یہ نوجوان جو شہید ہوا ہے وہ بھیم راو امبیڈکر، گاندھی اور اشفاق اللہ خان کی آواز کو بلند کرنے اور آئین کی حفاظت میں شہید ہوا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں موجودہ حکومت کو بتا دینا چاہتا ہوں، ہماری لڑائی رکنے والی نہیں ہے۔ ملک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا ہم مسلمانوں کی صفت ہے۔ ہم جس طرح سے اپنے قرآن سے محبت کرتے ہیں، ٹھیک اسی طرح سے بھارت اور اس کے آئین سے محبت کرتے ہیں۔'

Intro:عامر حنظلہ کے اہل خانہ نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں انصاف چاہیے جب تک انصاف نہیں ملے گا ان کے دل کو ٹھنڈک نہیں پہنچے گی

Body:سی اے اے نے پھلواری شریف سے بھی ایک قربانی لے لی امیر حنظلہ جو 21 تاریخ سے غائب تھا اس کیلاس پھلواری شریف ڈی ایس پی آفس کے پیچھے نالے سے ملی پولیس نے تیس تاریخ کے دیر شب عامر حنظلہ کے والد سہیل احمد کو شناخت کے لئے بلایا انہوں نے شناخت کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی کیونکہ لاش سڑ گئی تھی پولیس نے اس کا پوسٹ مارٹم کرا کر آج دوپہر بارہ بجے اپنی موجودگی میں پٹنہ کے چت کوڑا قبرستان میں تدفین کرادی سہیل احمد اپنے لخت جگر کو سپردخاک کر گھر واپس لوٹ آئے وہاں آئے لوگوں نے پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھایا

عامر حنظلہ کے چچا محمد منظر نعمانی نے کہا کہ ہمیں حکومت سے انصاف کی امید ہے جب تک انہیں انصاف نہیں ملے گا ان کے دل کو ٹھنڈک نہیں پہنچے گی انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تیس تاریخ کی دیر شپ ان کے بھائی سہیل احمد کو لاش کی سناخت کرنے کو بلایا ان لوگوں نے عامر حنظلہ کی شناخت اس کے ہاتھ میں موجود گھڑی سے کی منظر نعمانی نے بتایا کہ ان کے بھتیجے کی لاش ان دس دنوں میں پوری طرح سے سڑ گئی تھی اس سے بدبو آرہی تھی اسے آدھے گھنٹے بھی رکھنا مناسب نہیں تھا اس لیے پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی تدفین کردی گئی گی منظور نعمانی نے کہا کہ شروع کے دنوں میں پولیس سے کوتاہی ہوئی ہے ہمیں حکومت سے انصاف چاہیے جب تک ہم لوگوں کو انصاف نہیں ملتا ہمارے دل کو ٹھنڈک نہیں پہنچے گی

ہولڈ اپ/ ساؤنڈ

محمد منظر نعمانی عامر حنظلہ کے چچا کالی جیکٹ میں

جے این یو کے سابق طالب علم عامر ملک نے کہا کہ آج ہندوستان میں دو نظریات کی لڑائی ہے ایک نظریہ گوڈسے اور ساورکر کا نظریہ ہے اور دوسرا نظریہ ہے گاندھی اشفاق اللہ خان اور بسمل کا نظریہ ہے یہ نوجوان جو شہید ہوا ہے وہ بھیم راو امبیدکر گاندھی اور اشفاق اللہ خان کی آواز کو بلند کرنے اور آئین کی حفاظت میں شہید ہوا ہے انہوں نے کہا کہ میں موجودہ حکومت کو بتا دینا چاہتا ہوں یہ ہماری لڑائی رکنے والی نہیں ہے ہم مسلمانوں کی صفت ہے جان دینا ہم جس طرح سے اپنے قرآن سے محبت کرتے ہیں ٹھیک اسی طرح سے ہندوستان اور اس کے آئین سے محبت کرتے ہیں

…… ہولڈ اپ/ ساؤنڈ……
عامر ملک جے این یو کے سابق طالب علم ملی جیکٹ اور ہلکی داڑھی میں

Conclusion:
Last Updated : Jan 1, 2020, 10:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.