ETV Bharat / state

ارریہ کی تمام سیٹیں عظیم اتحاد کے حصے میں: قاری صہیب - all seats are part of the great alliance

راشٹریہ جنتادل یوتھ ونگ کے ریاستی صدر قاری صہیب ارریہ پہنچے، جہاں نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے ان سے خصوصی بات چیت کی۔

ارریہ کی تمام سیٹ عظیم اتحاد کے حصے میں: قاری صہیب

author img

By

Published : Nov 4, 2020, 1:45 PM IST

قاری صہیب نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ بہار کے عوام نے طے کر لیا ہے کہ تیز رفتار تیجسوی سرکار، نوجوانوں میں تیجسوی یادو کو لے کر جو جوش و جذبہ ہے اسے کوئی روک نہیں سکتا۔ نتیش کمار سے لوگ بدظن اور بیزار ہو گئے ہیں، جس طرح ضعیف العمر میں لوگ چڑچڑاپن کے شکار ہوتے ہیں ویسے ہی نتیش حکومت ہوگئی ، وہ عوام کا غصہ جھیل نہیں پا رہی ہے، آج کا نوجوان نتیش حکومت سے گزشتہ پندرہ سالوں کا حساب مانگ رہا ہے مگر نتیش کمار جواب دینے کے بجائے ان پر غصہ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیجسوی یادو نے اعلان کیا ہے کہ اگر عوام انہیں اقتدار میں لاتی ہے تو سب سے پہلی دستخط دس لاکھ نوکری کی ہوں گی۔ یہی نہیں اساتذہ، پولیس محکمہ ،یونیورسٹی میں خالی جگہوں کو پر کریں گے، اور جہاں تک این ڈی اے کے لوگ فنڈ کی بات کرتے ہیں تو تجسوی یادو نے صاف طور سے کہا ہے کہ اگر فنڈ کم پڑے گا تو اراکین اسمبلی اور وزیر اعلیٰ فنڈ سے رقم کاٹ کر عوام کو دوں گا، یہ تیجسوی یادو کی سوچ ہے۔ یہ ایک بہتر قدم اور مثبت سوچ کے ساتھ بہار اور یہاں کے عوام کی ترقی کرنا چاہتے ہیں۔

ارریہ کی تمام سیٹ عظیم اتحاد کے حصے میں: قاری صہیب

قاری صہیب نے کہا کہ جوکی ہاٹ میں جیت عظیم اتحاد کی ہی ہوگی، شاہنواز عالم کو تیجسوی یادو نے بھروسہ دیا تھا یہ سیٹ بھائی کے لیے چھوڑ دیں، آپ کو ایم ایل سی بنایا جائے گا، یہی نہیں رکن پارلیمان کے انتخاب میں بھی آپ کی امیدواری ہوگی انہوں نے حامی بھر لی مگر پھر یہاں آکر پلٹ گئے۔ لیکن جوکی ہاٹ کی عوام سمجھ دار ہے، ان کے سامنے ایک ہی مشن ہے عظیم اتحاد کو اقتدار میں لانا۔ میں شاہنواز سے کہنا چاہتا ہوں ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہے، آپ لوٹ آئے اپنے گھر، یہاں آپ کا سمان ویسے ہی ہوگا جیسے پہلے تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.