ETV Bharat / state

New Buildings for Female Police Stations in Bihar بہار کے تمام چالیس خواتین تھانوں کی تعمیر آخری مرحلے میں

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 12:40 PM IST

بہار کے تمام 40 خواتین تھانوں کو اپنی عمارت ملے گی۔ خواتین پولیس اسٹیشن کی نئی عمارتوں کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں ہے۔

بہار کے تمام 40 خواتین تھانوں کی تعمیر آخری مرحلے میں

پٹنہ: بہار کے تمام 40 خواتین تھانوں کی نئی عمارتیں تیار کی جا رہی ہیں، جنہیں جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ نوتعمیر تھانوں میں ایک ہیلپ ڈیسک اور کونسلنگ سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آنے والے وقت میں خواتین بٹالین کی نصف نفری بھی ان تھانوں میں تعینات کی جائے گی۔ تاکہ کسی بھی ہنگامی اور فوجداری معاملے کی صورت حال میں خواتین فورس کو فوری طور پر استعمال کیا جا سکے۔ اطلاع کے مطابق خواتین کے 40 میں سے 22 تھانوں کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان تھانوں کو دو دو گاڑیاں بھی ملیں گی تاکہ ان گاڑیوں کے استعمال سے پٹرولنگ کے علاوہ مقدمات کی تفتیش میں تیزی لائی جا سکے۔
ایسے خواتین تھانوں میں جہاں تھانے کی انچارج کوئی خاتون اہلکار نہیں ہے، وہاں خواتین تھانہ انچارجز کی تعیناتی کی جائے گی۔ ایسے تھانوں کی تعداد دو سے تین بتائی جا رہی ہے۔ باقی تھانوں میں خواتین انچارج تعینات کر دی گئی ہیں۔ آئندہ کے لائحہ عمل کے مطابق خواتین بٹالین کی نصف نفری بھی ان تمام تھانوں تعینات کر دی جائے گی۔ زیادہ تر مقامات پر خواتین پولس اسٹیشن کے ساتھ ایس سی، ایس ٹی پولس اسٹیشن بھی موجود ہوگا، خاص طور سے ضلع ہیڈ کوارٹر میں ایس سی ایس ٹی پولس اسٹیشنوں کے ساتھ خواتین پولس اسٹیشن بھی اسی عمارت میں بنائے گئے ہیں جو تین سے چار منزل پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Addiction up in Patna پٹنہ میں نئی نسل میں منشیات کا بڑھتا رجحان، ذمہ دار کون؟
خواتین تھانے میں گھریلو تشدد اور ہراسانی کا شکار خواتین کی ہر قسم کی مدد کی جائے گی اور ساتھ ہی قانونی امداد بھی فراہم کی جائے گی. اس معاملے میں بہار پولس بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ کے ڈائریکٹر جنرل ونے کمار نے بتایا کہ اگلے چھ ماہ میں باقی 18 خواتین تھانوں کی عمارتیں تیار ہو جائیں گی. ان میں تعمیراتی کام مکمل ہو چکے ہیں فنشنگ کا کام جاری ہے. بہت جلد ہی بہار کو خواتین تھانے کی شکل میں ایک نیا تحفہ ملے گا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.