ETV Bharat / state

Gurukul Super 30 Students گروکول سپر 30 کے سبھی طالب علم جے ای ای مینس میں کامیاب - گوروکول طالب علم جے ای ای مینس

آئی آئی ٹی داخلہ امتحان ’’جے ای ای مینس سیشن ون‘‘ میں ضلع گیا کے برٹیش گوروکول سپر 30کے سبھی بائیس امیدواروں نے 90فیصد سے زیادہ اسکور کر امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

گروکول سپر 30کے سبھی طالب علم جے ای ای مینس میں کامیاب

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 7:54 PM IST

گیا: آئی آئی ٹی داخلہ کے لئے ’’جے ای ای مینس‘‘ کے امتحان میں گیا کے نیوتن نگر میں واقع برٹش اسکول گروکول سپر30 کے سبھی امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں۔ سپر30کے سبھی 22 بچوں نے 90 فیصد سے زیادہ اسکور کیا ہے جب کہ ہمانشو نے 99پوائنٹ 29فیصد نمبر لاکر گیا میں فرسٹ رینک حاصل کی ہے۔ وہیں شیوا نامی طالب علم نے فزیکس سبجیکٹ میں سو فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔

گروکول سپر 30کے سبھی طالب علم جے ای ای مینس میں کامیاب
گروکول سپر 30کے سبھی طالب علم جے ای ای مینس میں کامیاب

جمعرات کو گوروکول میں ایک تقریب کے دوران سبھی طالب علموں کو اعزاز بخشا گیا۔ وہیں طالب علموں کے استقبال میں ڈھول باجے بھی بجائے گئے۔ اس دوران بچوں کے ساتھ ٹیچر بھی جھومتے نظر آئے۔ گوروکول کے ڈائریکٹر وبانی بھیم راج پرساد نے بتایا کہ دو سال پہلے کورونا لاک ڈاؤن کے وقت جب یہاں بچے کوٹا اور دلی نہیں جا رہے تھے اس وقت باصلاحیت غریب طالب علموں کے لیے مفت برٹیش گوروکول سپر 30کی شروعات کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی آئی ٹی داخلہ کے لیے ہونے والے امتحان کے لیے بائیس طلبہ کے گروپ شروع کیا گیا تھا اور انکے والدین کو گارنٹی دی گئی تھی کہ سبھی کی تیاری ٹاپ رینک کی کرائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’’اب اسکانتیجہ سامنے آیا ہے یہاں سے پڑھنے والے طالب علم نوے فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کیے ہیں۔‘‘ڈائریکٹر وبانی بھیم راج پرساد نے نے مزید کہا کہ انکے طالب علموں نے گیا اور اپنے اسکول سینٹر کا نام روشن کیا ہے۔

مزید پڑھیں: تمام مشکلات کے باوجود نوید کی جے ای ای میں شاندار کامیابی

واضح رہے کہ ضلع گیا میں اس مرتبہ سبھی کوچنگ سینٹرز کے طالب علموں نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اس میں ایک برٹیش گوروکول سپر 30 بھی ہے اس کوچنگ سینٹر کا اپنا ایک ہاسٹل بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.