ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ضلع سطح سے تقریباً پانچ سو طلباء و طالبات شریک ہوئیں۔
تحریری مقابلہ میں درجہ اول سے درجہ دہم تک کے طلباء کے لئے سوالات تیار کئے گئے تھے جسے دو گھنٹے میں حل کرنے تھے۔
الحق ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر ایم اے ایم مجیب نے بتایا کہ ٹرسٹ کی جانب سے یہ ٹیلنٹ مقابلہ ہر برس طلباء کے لئے منعقد ہوتا ہے، جس کا مقصد طلباء میں تعلیم کے تئیں دلچسپی پیدا کرنا ہے۔
اس مقابلے میں پرائیویٹ اسکولوں کے طلباء شریک ہوئے ہیں، مقابلے میں اول دوم سوم درجہ حاصل کرنے والے طلباء کو گرلس آئیڈیل اکیڈمی کے یوم تاسیس کے موقع پر انعامات سے نوازا جائے گا.
پروفیسر مجیب نے بتایا کہ گرلس آئیڈیل اکیڈمی اپنا 26 واں یوم تاسیس منا رہا ہے، جس میں شہر و اطراف کے ہزاروں طلباء شریک ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ اس اسکول کا قیام شہر میں اس عمل میں آیا تھا جب لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی تھی، اس اسکول نے بے شمار لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بنایا جو آج کہیں نہ کہیں اونچے مقام پر فائز ہیں.