ETV Bharat / state

اخترالایمان نے آر جے ڈی کی شدید نکتہ چینی کی - سیمانچل کے گاندھی تسلیم ۔الدین

ملک میں آج تک سب سے زیادہ میم اور بھیم کا استحصال ہوا ہے، اس لیے سیاسی اختلافات پیدا کر لڑنے کے بجائے ہم سب کو میم اور بھیم کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے متحد ہوکر لڑنے کی ضرورت ہے۔

اخترالایمان نے آر جے ڈی کی شدید نکتہ چینی کی

author img

By

Published : Nov 21, 2020, 1:16 PM IST

بہار میں اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر و امور اسمبلی حلقہ سے نومنتخب رکن اسمبلی اخترالایمان آج جوکی ہاٹ سے ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی شاہنواز عالم کی رہائش گاہ پر پہنچے اس دوران انہوں نے یہاں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور راشٹریہ جنتا دل کی شدید نکتہ چینی کی۔

اخترالایمان نے آر جے ڈی کی شدید نکتہ چینی کی

اخترالایمان نے کہا کہ مرحوم الحاج تسلیم الدین کا گھر عام طور پر سیمانچل کے سیاسی رہنماؤں کے لیے خاص طور سے میرے لیے سیاسی درس گاہ رہا ہے، میں اپنے سیاسی استاد مرحوم تسلیم الدین صاحب کے دونوں چشم و چراغ کے درمیان چل رہے سرد جنگ کو صلح کروانے کے لیے آیا ہوں۔

اخترالایمان نے کہا کہ سرفراز عالم صاحب میرے بڑے بھائی ہیں، ان کا عہدہ بڑا ہے، اگر وہ زعفرانی پارٹی چھوڑ کر کسی بھی پارٹی سے پارلیمانی انتخابات میں قسمت آزمائیں گے تو میں گزشتہ لوک سبھا انتخاب کی طرح آئندہ بھی ان کے لیے ارریہ آکر محنت کروں گا اور انہیں کامیابی سے ہمکنار کے لیے اپنی ساری توانائی صرف کر دوں گا۔'

اخترالایمان نے کہا کہ راجد کے کارکنان نے جو کچھ کیا ہے وہ یقیناً قابل مذمت ہے، کیونکہ ان ضمنی انتخاب میں کامرانی کے حصول سے لے کر اب تک شاہنواز عالم اپنے مرحوم والد کے ادھورے کام کو پائے تکمیل تک پہنچانے کا کام کرتے آ رہے ہیں، تسلیم الدین صاحب کے گھر میں جو لوگ دراڑ پیدا کرنے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں ان کے ارمانوں پر پانی پھر جائے گا اور حقیقت سامنے آنے کے بعد بہت سے لوگوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

اس موقع پر مجلس کے تمام نومنتخب رکن اسمبلی سید رکن الدین، اظہار اسفی، انظار نعیمی کے علاوہ مجلس کے درجنوں عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.