ETV Bharat / state

Agnipath Scheme: گیا میں تین دنوں بعد معمولاتِ زندگی بحال، انتظامیہ نے لی راحت کی سانس

گیا میں اگننی پتھ اسکیم کے مخالفت کے دوران پر تشدد احتجاج کے تین دنوں بعد آج سے معمولات زندگی پٹری پر لوٹ آئی ہے، بازاروں میں لوٹی رونق سے انتظامیہ نے بھی راحت کی سانس لی ہے، انٹر نیٹ کی سروس بحال کر دی گئی ہے، تین دنوں کی بندش اور احتجاج کی وجہ سے ضلع میں کروڑوں کی تجارت پر اثر پڑا ہے۔ People are Relieved that the Situation in Gaya is Normal

معمولاتِ زندگی بحال
معمولاتِ زندگی بحال
author img

By

Published : Jun 22, 2022, 9:22 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج سے معمول کے مطابق کام کاج شروع ہوگئے ہیں گزشتہ 17 جون سے ضلع میں فوج کی قلیل مدتی بھرتی اسکیم اگنی پتھ کے خلاف احتجاج ومظاہرے کی وجہ سے بازاروں پر اس کا اثرپڑا تھا، پرتشدد احتجاج کی وجہ سے انتظامیہ نے کئی اہم چیزوں پر پابندی عائد کر دی تھی، جو اب ہٹالی گئی ہیں، تین دنوں بعد انٹرنیٹ کی سروس بھی بحال ہوچکی ہے۔

معمولاتِ زندگی بحال

People are Relieved that the Situation in Gaya is Normal

مقامی باشندہ اسد محسن نے کہا کہ اب یہاں کے حالات معمول پر آگئے ہیں، جس سے لوگوں کو بھی راحت ملی ہے، انتظامیہ کی مستعدی کی وجہ سے بڑے ناخوشگوار واقعات پیش نہیں آئے، جبکہ گیا مائناریٹی دفتر میں معاہدہ پر ملازمت کرنے والے نیاز احمد نے کہا کہ وہ پچاس کلومیٹر دور بارہ چٹی سے آتے ہیں، تین دنوں تک آنے جانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، زیادہ کرایا ادا کرنا پڑتا تھا، ا اب حالات بہتر ہوگئے ہیں اور معمول کی طرح گاڑیاں چل رہی ہیں ۔

ضلع گیا بھی بہار اور ملک دوسری ریاستوں کے ان اضلاع میں شامل تھا جہاں پر پُرتشدد احتجاج ہوئے تھے، یہاں بھی مظاہرین نے ٹرین کو نذر آتش کردیا تھا، حالانکہ یہ معاملہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریبا بیس کلو میٹر دور پیمار اسٹیشن پر پیش آیا، ضلع کے بقیہ اسٹیشنوں پر ہنگامہ آرائی کی گئی، تاہم وہاں پر آگ زنی نہیں ہوئی۔

اسی سال ریلوے بھرتی امیدواروں کے احتجاج کے دوران گیا جنکشن پر تین ٹرینوں کو نذر آتش کردیا گیا تھا، جس کے پیش نظر فوج میں بھرتی اسکیم کی مخالفت میں کئے گئے احتجاج کے دوران گیا جنکشن پر آرپی ایف ،جی آرپی فورسز سمیت سی آرپی ایف اور دوسری فورسز کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا تھا جسکی وجہ سے گیا جنکشن پر مظاہرین پہنچ بھی نہیں سکے، آج سے معمول کے مطابق ٹرینوں کی آمدورفت بھی شروع ہوچکی ہے، گیا سے ہوکر گزرنے والی ٹرین بھی اپنے مقررہ وقت پر چلی ہیں۔

مزید پڑھیں:Heavy Deployment of Police in Gaya: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پرتشدد احتجاج اور جمعہ کے پیش نظر سخت سیکوریٹی انتظامات

حالانکہ احتیاط کے طور پر ضلع کے اہم اور حساس مقامات پر پولیس کی تعیناتی ہے، خاص طور پر وہ علاقے جہاں پر احتجاج کے دوران پر تشدد واقعات پیش آئے تھے، اب معمول کی طرح سب کچھ ہونے سے ضلع کے عام باشندوں سمیت تاجر اور نجی کمپنی اور انکے ملازمین و تعلیمی ادارے سبھی کام پرواپس آچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.