ETV Bharat / state

ریلی سے خطاب میں تیجسوی کا نتیش پر شدید تنقید

بھاگلپور میں منعقدہ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار پر شدید طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وزیر اعلی رہتے ہوئے نہ تو کسی کو روزگار ملا اور بدعنوانی عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاگلپور میں ہوئے ہزاروں کروڑوں روپے کے سرجن گھوٹالے کے ملزمین کو نتیش کمار سزا دلانے کے بجائے بچانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

addressing the rally, tejashwi yadav satirized nitish kumar
ریلی سے خطاب میں تیجسوی کا نتیش پر شدید طنز
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 9:33 PM IST

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں منعقدہ ایک انتخابی ریلی میں آر جے ڈی رہنما اور وزیر اعلی عہدہ کے امیدوار تیجسوی یادو نے روزگار اور بدعنوانی کے معاملے پر نتیش کمار پر حملہ بولا۔

ریلی سے خطاب میں تیجسوی کا نتیش پر شدید طنز

تیجسوی یادو نے کہا کہ بھاگلپور میں ہوئے ہزاروں کروڑوں روپے کے سرجن گھوٹالے کے ملزمین کو نتیش کمار سزا دلانے کے بجائے بچانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

ناتھ نگر کے سی ٹی ایس میدان میں کانگریس امیدوار اجیت شرما کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ بلاک سطح پر کوئی بھی کام کروانے کے لیے چڑھاوا چڑھانا پڑتا ہے۔ بدعنوانی اپنے شباب پر ہے، لہذا یہ بدلاؤ کا وقت ہے اور ہمیں موقع دیجئے ہم بہار کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنائیں گے۔

addressing the rally, tejashwi yadav satirized nitish kumar
ریلی سے خطاب میں تیجسوی کا نتیش پر شدید طنز

تیجسوی یادو نے یہاں بھی روزگار دینے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بنتے ہی ہم نوکری دینے کا کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سہسرام : تیجسوی یادو کی نکتہ چینی

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ جو لوگ مذہب اور ذات پات کے نام پر ووٹ مانگنے آئیں، آپ ان سے روزگار مانگیں۔ ساتھ ہی انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کی حکومت بننے کے بعد کسی کو فارم بھرنے کے لیے فیس نہیں دینی ہوگی اور امتحان مراکز پر جانے کے لیے امیدواروں کو مفت پاس دیا جائے گا۔

تیجسوی یادو نے انتہائی مختصر تقریر کی۔ لوگوں کے جوش کو دیکھتے ہوئے آر جے ڈی رہنماؤں کو اپنی جیت صاف دکھ رہی ہے۔

آر جے ڈی کی طرف سے انتخابی مہم کی ذمہ داری تیسجوی یادو نے اکیلے اپنے کندھے پر اٹھا رکھا ہے۔ ایک ایک دن میں ایک درجن انتخابی ریلیوں سے خطاب کر رہے ہیں اور جس طرح لوگوں کی بھیڑ جٹ رہی ہے، اس سے آر جے ڈی خیمہ کافی خوش ہے۔ لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا یہ بھیڑ ووٹ میں تبدیل ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.