ETV Bharat / state

تاجر کو گولی مارنے والے ملزمان گرفتار

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 2:24 PM IST

گیا میں تاجر کو گولی مار کر فرار ہونے والے ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تاجر کو گولی مار کر زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار

ریاست بہار کے ضلع گیا میں تاجر کو گولی مار کر فرار ہونے والے ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ساتھ ہی ان کے پاس سے اسلحہ، ڈالر، گانجہ اور اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔ گھر پر قبضہ کرنے کے لئے تاجر کو گولی مارنے کا کانٹریکٹ بدمعاشوں نے لیا تھا۔

جمعہ کی شام کو شہر گیا کے کوتوالی تھانہ کے گردوارہ روڈ میں واقع راج کمار پرساد کے گھر میں داخل ہوکر بدمعاشوں نے فائرنگ کی تھی جس میں راج کمار کے بھائی ونود پرساد زخمی ہو گئے تھے۔ واردات گھر پر قبضہ کرنے کے لئے انجام دی گئی تھی اور اس کے لئے ایک دوسرے تاجر ٹنکو نے خونخوار بدمعاش لیفٹی یادو کانٹریکٹ دیا تھا۔

پولیس نے واردات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس ایس پی راجیومشرا کی ہدایت پر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تاکہ ملزمان کی گرفتاری یقینی ہوسکے۔ پولیس کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مفصل تھانہ حلقہ سے اہم ملزم شوبھم عرف لیفٹی یادو اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے، لیفٹی یادو ایک پیشہ ورانہ بدمعاش ہے، درجنوں مقدمات میں لیفٹی ضمانت پر باہر تھا، لیفٹی اور اس کے ساتھی لیوی، لوٹ، ڈاکہ زنی، اے ٹی ایم چوری، قتل جیسے سنگین واردات کوانجام دیتے تھے۔

سیٹی ایس پی راکیش کمار نے بتایا کہ واردات کوانجام دینے کے لئے لیفٹی کو تین لاکھ روپے دیے گئے تھے، گھر پر قبضے کی بات تھی، لیفٹی اور اس کے ساتھیوں نے جون ماہ میں بھی تاجر کو ڈرانے کے لئے اس کے گھر پر گولی چلاکر فرار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سارن:‎ سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک، آٹھ زخمی

سٹی ایس پی نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے پاس سے دیسی طمنچہ، امریکن ڈالر، مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈز سمیت ایک کلو گانجہ بھی برآمد ہوا ہے۔ جس کی قیمت لاکھوں روپے ہیں۔

گرفتار ہونے والوں میں مانپور کارہنے والا روہت کمار ، نورنگا کارہنے والا جیکی، مانپور کارہنے والا منیش اور کوتوالی تھانہ حلقہ کارہنے والا ٹنکو شامل ہے، سبھی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.