ETV Bharat / state

Abdul Qayyum Ansari عبدالقیوم انصاری جے ڈی یو دربھنگہ کمشنری کے انچارج منتخب

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 12:53 PM IST

بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے سابق چیئرمین عبدالقیوم انصاری جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی یو) دربھنگہ کمشنری کے انچارج بنائے گئے ہیں۔ JDU Darbhanga Commissionerate

Etv Bharat
Etv Bharat

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ کے ریاستی صدر امیش کشواہا نے مکتوب نمبر 19/23 جاری کرتے ہوئے بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے سابق چیئرمین و انجمن ترقی اردو بہار کے سکریٹری عبدالقیوم انصاری کو دربھنگہ کمشنری کے تین اضلاع دربھنگہ، مدھوبنی اور سمستی پور ضلعوں میں سب ڈویژن سطح پر چوپال پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے انچارج بنایا ہے۔ امیش کشواہا نے جاری مکتوب میں کہا کہ عبدالقیوم انصاری پارٹی کے فعال و متحرک لیڈر ہیں، ان کی قیادت میں دربھنگہ کمشنری میں پارٹی کو مضبوطی ملے گی اور وہ آئندہ ہونے والے پروگراموں کے لئے زمینی سطح پر وہاں لوگوں میں وزیر اعلیٰ کے ذریعہ کئے جا رہے کاموں کو عوام تک پہنچائیں گے۔

دربھنگہ کمشنری کا انچارج بنائے جانے پر عبدالقیوم انصاری نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار و ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے اس پر کھڑا اترنے کی کوشش کروں گا۔ عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ اس سے پہلے بھی پارٹی نے جو ذمہ داریاں دیں اسے حتی الامکان پورا کرنے کی کوشش کی ہے، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا تو اپنے عہد میں مدرسہ بورڈ کے لئے کئی قابل ذکر کام کیا۔ درجہ ایک سے لیکر آٹھ تک ایس سی آر ٹی نصاب اور فوقانیہ مولوی درجہ میں این سی آر ٹی نصاب مذہبی تعلیم کے ساتھ شامل کیا جس کی تعریف حکومت ہند نے کرتے ہوئے بہار مدرسہ کو رول موڈل قرار دیا اور 1228 مدارس میں کمپیوٹر پرنٹر فراہم کرایا۔

انہوں نے مدرسوں میں تعلیمی استحکام کے لئے مختلف اقدام کئے جس کے نتیجہ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے سمادھان یاترا میں مدرسوں کے تعلیمی نظام کی تعریف کی۔ عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ آج مدارس کے اساتذہ ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جس سے مدارس کا وقار بلند ہوا ہے، یہ صرف وزیر اعلیٰ کی مثبت فکر اور اقلیتی آبادی کے تئیں محبت کی عمدہ مثال ہے۔ اپنے اقتدار میں وزیر اعلیٰ نے بلاتفریق کام کیا ہے، ان کے دور میں اقلیتوں کے لیے جتنے کام ہوئے ہیں وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Bihar Madrasa Education Board مدرسوں کی جانچ قانونی طور پر درست نہیں ہے، فیصلے کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے، عبدالقیوم انصاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.