ETV Bharat / state

کیجریوال نے بھگوان اور بھاردواج نے بجرنگ بلی کے نام پر حلف لیا

author img

By

Published : Feb 24, 2020, 5:14 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:17 AM IST

دہلی کی ساتویں اسمبلی کا پہلا سیشن پیر کو شروع ہوا اور نو منتخب اراکین اسمبلی کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا گیا۔

کیجریوال نے بھگوان اور بھاردواج نے بجرنگ بلی کے نام پر حلف لیا
کیجریوال نے بھگوان اور بھاردواج نے بجرنگ بلی کے نام پر حلف لیا

تین دن کا اسمبلی سیشن شروع ہونے سے پہلے نو منتخب اراکین اسمبلی کو حلف دلانے کے لیے مٹیا محل سے عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن اسمبلی شعیب اقبال کو عبوری اسپیکر بنایا گیا۔

سب سے پہلے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھگوان کے نام پر حلف لیا۔

کیجریوال کابینہ کے دیگر وزیر منیش سسودیا، ستیندر جین، گوپال رائے، عمران حسین، راجندر پال گوتم اور کیلاش گہلوت نے حلف لیا۔

ستیندرجین نے بھگوان مہاویر کے نام پر حلف لیا جبکہ دیگر تمام وزراء نے بھگوان کے نام پر حلف لیا۔

کیجریوال اور کابینہ کے ارکان کے حلف لینے کے بعد اسمبلی میں سلسلہ وار اراکین اسمبلی نے حلف لیا ۔

گریٹر کیلاش سے رکن اسمبلی سوربھ بھاردواج نے بجرنگ بلی کے نام پر تو براڑی سے آپ رکن اسمبلی سنجیو جھا اور کراڑی سے ہی پارٹی کے رکن اسمبلی ریتو راج جھا نے میتھلی زبان میں حلف لیا۔

اراکین اسمبلی کی حلف برداری کے بعد دوپہر بعد اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب ہوا۔ چھٹی اسمبلی کے اسپیکر شاہدرہ سے آپ کے رکن اسمبلی رام نواس گوئل کو دوبارہ اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔

کل لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اسمبلی سے خطاب کر کے نئی حکومت کی اسکیموں کو پیش کریں گے۔ سیشن کے آخری دن 26 فروری کو لیفٹیننٹ گورنر کی تقریر پر شکریہ کی تجویز پیش کی جائے گی۔

اس سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین اسمبلی نے بدرپور سے رکن اسمبلی رام ویر سنگھ ودھوڑی کو پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کیا اور وہ ایوان میں حزب اختلاف کے رہنما ہوں گے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.