ریاست بہار کے ضلع کیمور میں آسمانی بجلی کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، آسمانی بجلی کے سلسلہ وار واقعات سے لوگوں میں خوف و ہراس دیکھنے کو مل رہا ہے۔
آج ضلع کیمور میں آسمانی بجلی کے گرنے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص بری طرح جھلس گیا وہیں متعدد جانوروں کے بھی جھلسنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
اطلاع کے مطابق آسمانی بجلی کا پہلا واقعہ چین پور کے سربٹ گاؤں سے سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاؤں کے موکھو رام کی اہلیہ بھینس چرانے باہر گئی ہوئی تھی اسی دوران بارش شروع ہو گئی اور آسمانی بجلی کی زد میں آگئی۔
کچھ دیر بعد جب اس کی جانکاری گاؤں والوں کو ہوئی تو موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع تھانہ اور سرکل افسر کو دی۔
وہیں دوسرا واقعہ چین پور کے ہی کرائی موضع سے سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہےکہ 'گاؤں کے رہائشی چرن یادو اور نارائن یادو گاؤں کے کھیت میں ہی جانور چرا رہے تھے تبھی بارش کے دوران آسمانی بجلی چمکی جسکی زد میں آنے سے چرن یادو جھلس گئے وہیں نارائن یادو بال بال بچ گئے۔
وہیں ضلع کے متعدد علاقوں میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے کئی جانور ہالک و جھلس گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آسمانی بجلی کی زد میں آ کر چار افراد ہلاک
بتا دے کی محکمہ موسم نے ابھی تین روز اور بارش کی امید جتاتے ہوئے آسمانی بجلی سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چار دنوں کے اندر آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد کی موت کے ساتھ آدھا درجن لوگ جھلس چکے ہیں۔