ETV Bharat / state

شاہ محدث دہلوی کی یاد میں تقریری مقابلے کا انعقاد - urdu news

بھاگلپورمیں شاہ محدث دہلوی کی یاد میں تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر کی معروف شخصیات نے شریک ہو کر طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

شاہ محدث دہلوی کی یاد میں تقریری مقابلہ کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 31, 2020, 10:31 AM IST

ہم آج جس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں اس آزادی کے لئے ہمارے اسلاف نے جان و مال کی بڑی قربانیاں دی ہیں لیکن ہماری نئی نسل ان قربانیوں سے ناواقف ہے۔

شاہ محدث دہلوی کی یاد میں تقریری مقابلہ کا انعقاد

لہٰذا بچوں کو اس سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی غرض سے 'ناگرک سیوا سمیتی' کے زیر اہتمام چمیلی چک میں واقع جدید اسلامیہ اردو اسکول میں شاہ محدث دہلوی رحمت اللہ علیہ کی شخصیت پر ایک تقریری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طلباء طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس تقریری مقابلے میں شریک طلباء کی تقریر سے ہمارے اس عظیم الشان بزرگ اور انگریزوں کے خلاف سب سے پہلے فتویٰ دینے والے شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمت اللہ علیہ کے بارے میں واقفیت کا فقدان صاف نظر آیا۔

جس سے اس طرح کے پروگرام کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

وہیں اس پروگرام میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے رکن التمش بہاری اور مسلم ہائی اسکول کے پرنسپل انجینئر اسلام حسین اور دیگر لوگ بھی موجود تھیں۔

ان لوگوں کا ماننا تھا کہ کچھ تو ہماری حکومتوں نے مسلم مجاہد آزادی کے تئیں غفلت برتی اور دوسری طرف خود ہماری لاپرواہی کے سبب ان کے نقوش مٹتے جا رہے ہیں لہذا موجودہ وقت میں ایسے پروگرام کی سخت ضرورت ہے۔ پروگرام کے اختتام پر بہترین تقریر کرنے والے بچے اور بچیوں کو اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہے کہ 'ناگرک سیوا سمیتی' کی جانب سے مسلم مجاہد آزادی پر مسلسل اس طرح کے پروگرام کیے جا رہے ہیں تاکہ اقلیتوں کے بچوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں کا علم ہو اور یہ پروگرام بھی اسی کڑی کے طور پر منعقد کیا گیا جس کی سبھی نے پذیرائی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.