ETV Bharat / state

لاپرواہی کے الزام میں آر پی ایف پوسٹ انچارج معطل - Indian Law

بہار کے دربھنگہ جنکشن واقع ریلوے سیکوریٹی فورس (آر پی ایف) کے پوسٹ انچارج ونود کمار وشو کرما کو فرائض میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔

لاپرواہی کے الزام میں آر پی ایف پوسٹ انچارج معطل
author img

By

Published : Jul 4, 2019, 10:27 PM IST

سمستی پور ریل ڈویژن کے آر پی ایف کے کمانڈینٹ انشومان رام تریپاٹھی نے معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے آج یہاں بتایا کہ مسٹر وشو کرما کے خلاف دربھنگہ جنکشن پر غیر معیاری پانی فروخت کروانے کا الزام تھا۔

اس سے متعلق شکایت ملنے پر آر پی ایف ( حاجی پور ) کے پولیس انسپکٹر جنرل کی ہدایت پر حاجی پور دفتر کی خصوصی ٹیم نے 29 جون کو جنکشن پہنچ کر معاملے کی تفتیش کی تھی۔

اس دوران دربھنگہ جنکشن پر کھلے عام غیر معیاری پانی فروخت کرنے کے معاملے کی تصدیق ہوئی اور فورس کے سنیئر افسران کی ٹیم نے جنکشن کے مختلف پلیٹ فارم اور کئی ریل گاڑیوں میں چھاپے ماری کر کے پانچ غیر قانونی وینڈروں کو قریب 200 غیر معیاری پانی کے بوتلوں کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

مسٹر تریپاٹھی نے بتایاکہ معطل کئے گئے پوسٹ انچارج مسٹر وشو کرما کے مقام پر جلد ہی نئے انچارج کی تقرری کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ مسٹر وشوکرما کے خلاف محکمہ جاتی جانچ بھی شروع کی گئی ہے ۔

غورطلب ہے کہ سخت گرمی کا فائدہ اٹھاکر غیر قانونی طور سے غیر معیاری پانی کا کاروبار دربھنگہ اور اس کے آس پاس کے کئی اسٹیشنوں پر جاری تھا۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ اس سے جی آر پی اور آر پی ایف کا تحفظ حاصل تھا۔ اس کی اطلاع آرپی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کو دی گئی تھی۔ جس کے بعد یہ کاروائی کی گئی۔

Intro:Body:

siraj 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.