ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات قریب ہیں سبھی پارٹیاں اپنے اپنے طور پر تیاریاں شروع کردیں ہیں، وہیں ریاست میں سب سے بڑی اور بہار اسمبلی میں حزب مخالف پارٹی آر جے ڈی کے دفتر کی صورت بھی بدل گئی ہے.
اس دوران حزبِ مخالف کے لیڈر تیجسوی یادو نے لالو یادو کی سیاسی وراثت کو مکمل طور پر سنبھال لیا ہے وہ ہر روز پارٹی دفتر آتے ہیں. اور پارٹی کے کارکنان سے ملاقات کرتے ہیں ۔
پارٹی کے قومی صدر لالو یادو کے لئے بنائے گئے مختص کمرے میں تیجسوی یادو کے لئے ایک کرسی لگائی گئی ہے. اس کمرے میں لالو یادو اور تیجسوی یادو کے دو آدم قد تصویر بھی نصب کئے گئے ہیں.
کمرے کے باہر لالو یادو کے نام کی تختی لگی ہے.ٹھیک اس کے بغل میں اب تیجسوی یادو کے نام کی تختی بھی لگا دی گئی ہے. تیجسوی یادو لالویادو کی غیر موجودگی میں پارٹی کی کمان پوری طرح سے سنبھال رکھے ہیں ۔
واضح رہے کہ جگدا نند سنگھ نے جب سے پارٹی کے ریاستی صد کا عہدہ سنبھالا ہے پارٹی اور دفتر میں مزید تبدیلی آئی ۔