بہار کے ضلع کیمور میں پنچایتی راج افسر کی ہدایت پر وزیر اعلی سات نشچے اسکیم کا لگاتار جائزہ لیا جارہا ہے۔
اس سلسلہ میں آج رامگڑھ بلاک کے پنچایتی افسر لوک جیت سنگھ نے رامگڑھ میں ایک جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا۔ جس میں ضلع کے کئی اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی اور متعدد حکومتی اسکیمز پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ضمن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پنچایت راج افسر لوک جیت سنگھ نے بتایا کے پنچایت کے تمام وارڈوں میں نصب نل جل یوجنا کا جائزہ لیا جارہا ہے، جہاں بھی اس اسکیمز میں بے قاعدگی پائی جارہی، اسے جلد از جلد ٹھیک کرنے کے ہدایات دیے جا رہہے ہیں، تاکہ اسکیمز سے لوگ استفادہ کرسکے۔