خودکشی کرنے والے ونود یادو قمرولی گاؤں کا باشندہ تھا۔ یہ شخص پچھلے دس اپریل سے کورنٹین سینٹر میں رہ رہا تھا۔
اطلاع کے مطابق ونود گزشتہ دنوں دہلی سے پیدل گاؤں آ گیا تھا، جسے کورنٹائن سینٹر میں رکھا گیا تھا۔ یہ شخص پہلے سے ٹی بی کی بیماری سے متاثر تھا۔
اطلاع ملتے ہی کلکٹر و ایس ایس پی دربھنگہ نے کورنٹائن سینٹر پر جاکر معاملہ کی جانچ کی۔
کلکٹر دربھنگہ نے پریس ریلیز جاری کرکے اس بابت جانکاری دی۔