ETV Bharat / state

کیمور: اینٹ اور پتھر سے کچل کر نوجوان کا قتل - اینٹ اور پتھر سے کچل کر نوجوان کا قتل

بہار کے ضلع کیمور میں قتل کا معاملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پورے ملک میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور جرائم پیشہ افراد خونی واردات کو انجام دینے میں لگے ہیں۔

a man killed in kaimur bihar
بہار کے ضلع کیمور میں اینٹ اور پتھر سے کچل کر نوجوان کا قتل
author img

By

Published : Mar 28, 2020, 6:44 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں لاک ڈاؤن کے دوران اینٹ اور پتھروں سے کچل کر ایک نوجوان کو ہلاک کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

یہ معاملہ موہنیاں تھانہ حلقہ کا ہے۔ ہلاک شدہ نوجوان کا نام ویجیندر کمار بتایا جاتا ہے۔

بہار کے ضلع کیمور میں اینٹ اور پتھر سے کچل کر نوجوان کا قتل

اطلاعات کے مطابق موہنیاں تھانہ حلقہ کے سرائے محلہ میں تعمیر ہو رہے مکان میں مقامی لوگوں کے ذریعہ ایک نوجوان کی لاش دیکھی گئی جس کی اطلاع لوگوں نے موہنیاں پولیس کو دی۔

اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او موہنیاں پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر بھبھوا صدر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ لاش کو کسی نامعلوم جراٸم پیشہ افراد کے ذریعہ اینٹ اور پتھروں سے اتنا بے رحمی سے کچل کچل کر ہلاک کیا گیا ہے کہ اس کی شکل بھی پہچان میں نہیں آرہی ہے۔

موقع پر پہنچی پولیس نے جب تلاشی لی تو جیب سے آدھار کارڈ برآمد ہوا جس سے اس کی پہچان کی گٸ۔ مقتول موہنیاں کے ہی سرائے گاٶں کا باشندہ بتایا گیا ہے۔

اس کے بارے میں ایس ڈی پی او موہنیاں رگھوناتھ سنگھ نے بتایا کہ موقع پر سے شراب کی بوتل بھی برآمد کی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق چند افراد نے شراب کے نشے میں یہ واردات انجام دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.