ETV Bharat / state

ارریہ: فنیشور ناتھ رینو کی 100ویں جینتی پر تقریب کا انعقاد

ہندی ادب کے عظیم ادیب اور فنکار پدم شری فنیشور ناتھ رینو کی جینتی پر ارریہ شہر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے شامل ہوکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ارریہ: فنیشور ناتھ رینو کے 100ویں جینتی پر تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 5, 2021, 9:24 PM IST

ہندی ادب کے عظیم ادیب و فنکار پدم شری فنیشور ناتھ رینو کی 100ویں جینتی پر آج شہر کے مختلف حصوں میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس دوران شہر کے دانشوران و معززین نے ارریہ کورٹ میں واقع فنیشور ناتھ رینو کے مجسمہ پر گل پوشی کی اور فنیشور ناتھ رینو امر رہے کے نعرے لگائے۔

فنیشور ناتھ رینو کے آبائی گاؤں فاربس گنج علاقے میں واقع اوراہی میں بھی مقامی لوگوں نے ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ویڈیو

فنیشور ناتھ رینو کی مشہور کہانی 'مارے گئے گلفام' پر فلم "تیسری قسم" بن کر سلور جبلی ہوئی تھی۔ اس فلم میں راج کپور اور وحیدہ رحمان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ارریہ کے ضلع کلکٹر پرشانت کمار شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی سی، ڈی ایس ایل آر، ایس ڈی او، سی او، بی ڈی او فاربس گنج سمیت سابق رکن اسمبلی اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔

ضلع مجسٹریٹ پرشانت کمار نے فنیشور ناتھ رینو کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ' رینو جی کو کسی حلقہ یا برادری تک محدود نہیں کرسکتے بلکہ وہ بین الاقوامی سطح کے عظیم ادیبوں میں سے ایک تھے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ادب کی دنیا میں انہوں نے اپنے ضلع اور ریاست کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے، پورا بھارت آج بھی رینو جی پر فخر کرتا ہے۔ رینو جی نے ہمیشہ اپنی قلم سے ذات، مذہب، امیر غریب، کو ختم کرنے کی کوشش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.