ETV Bharat / state

کشن گنج: کورونا کے 9 نئے معاملے، ضلع میں دفعہ 144 جاری

author img

By

Published : May 12, 2020, 11:35 PM IST

بہار کے ضلع کشن گنج میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 9 ہوگئی ہے۔ اسی کے پیش نظر ضلع میں دفعہ 144 جاری ہے۔ اس طرح سے بہار میں کل کورونا مریضوں کی تعداد 800 سے زائد ہوگئی ہے۔

9 new patients of corona found in kishanganj bihar, section 144 issued in the district
کشن گنج میں کورونا کے 9 نئے معاملے، ضلع میں دفعہ 144 جاری

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں کورونا مثبت پائے گئے سبھی مریض ابھی حال ہی میں الگ الگ ریاستوں سے لوٹے ہیں جنہیں مختلف قرنطیہ سینٹر میں رکھا گیا ہے۔

کشن گنج سول سرجن سے ملی جانکاری کے مطابق سنگھیا سے ایک، کوچا دھامن سے دو، ٹھاکر گنج سے تین، کشن گنج ٹاؤن سے ایک اور بہادر گنج سے ایک کورونا مریض ملے ہیں۔ حالانکہ کشن گنج ٹاؤن کے مریض کو لے کر ایس ڈی ایم شاہنواز نیازی نے خلاصہ کیا ہے کہ دراصل یہ مریض کشن گنج سے سٹے بنگال کا باشندہ ہے جو باہر سے گھر لوٹنے کے دوران کشن گنج کا پتہ لکھوایا ہے۔ ادھر ایک ساتھ 9 کورونا مریضوں کے ملنے سے ضلع میں دہشت کا ماحول ہے۔

ایس ڈی ایم شاہنواز نیازی

وہیں ضلع انتظامیہ بھی اب پوری طرح سے مستعد ہوگئی ہیں۔ جن جن علاقوں میں کورونا مریض ملے ہیں وہ علاقہ پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.