ETV Bharat / state

بہار، اترپردیش کے لیے 75 فیصد شرمک اسپیشل ٹرینیں چلیں

شرمک اسپیشل ٹرینوں میں اب تک تقریباً 62 لاکھ مزدور اپنی آبائی ریاستوں کو واپس جاچکے ہیں اور سب سے زیادہ ٹرینیں بہار اور اترپردیش کے لئے چلائی گئیں۔

75% of special trains took migrants back to UP, Bihar
بہار، اترپردیش کے لیے 75 فیصد شرمک اسپیشل ٹرینیں چلیں
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 10:33 PM IST

ریلوے بورڈ کے چیرمین ونود کمار یادو نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جمعہ تک مجموعی طورپر 4,535 شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔ ان ٹرینوں میں 61 لاکھ 80 ہزار مزدور اپنی آبائی ریاستوں کو واپس جاچکے ہیں۔ ان میں تین چوتھائی ٹرینیں اترپردیش اور بہار کے لئے چلائی گئیں۔ ریلوے نے 14 جون کو تمام ریاستوں کو لکھ کر شرمک اسپیشل ٹرینوں کی اگر مزید مانگ ہے تو بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ ابھی اس کے پاس 42 ٹرینوں کی درخواست زیرالتوا ہے۔

ونود کمار یادو نے بتایا کہ لاک ڈاون کے شروعاتی مرحلہ میں مال ٹرانسپورٹ میں کمی آئی تھی لیکن اب اس میں تیزی آرہی ہے۔ گزشتہ برس خاص طورپر اناجوں کی ڈھلائی گزشتہ مالی برس کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 83 فیصد بڑھی ہے۔

کورونا کے مریضوں کو کورینٹائن کرنے کے لئے فاضل سہولت کے طورپر تیار کئے گئے کووڈ کیئر کوچ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اب تک پانچ ریاستوں میں 960 کووڈ کیئر کوچوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ دہلی میں سب سے زیادہ 503 کوچ تعینات کئے گئے ہیں۔ اترپردیش میں 372 کوچ، تلنگانہ میں 60 کوچ، آندھراپردیش میں 20 کوچ اور مدھیہ پردیش میں پانچ کوچ تعینات کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.