پٹنہ: بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس دوران گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 702 نئے معاملے سامنے آئیں ہیں۔
بہار کے محکمہ صحت کے جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 702 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 1162 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وہیں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 821 متاثرہ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں اس کے بعد ریاست میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2،17،422 ہوگئی ہے۔ وہیں اب بھی ریاست میں 6392 فعال کیس موجود ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ریاست میں 1،30،687 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، اس طرح سے ریاست میں اب تک 1،23،74،768 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں اب تک 1162 کورونا سے متاثرہ مریضوں کی موت ہوچکی ۔۔