ETV Bharat / state

پٹنہ میں ڈینگو کا قہر جاری

موسلا دھار بارش اور پُن پُن ندی کی سطح آب میں اضافہ کے بعد سے بہار کے دارلحکومت پٹنہ کے متعدد علاقے اب بھی زیر آب ہیں۔

پٹنہ میں ڈینگو کا قہر جاری
author img

By

Published : Oct 7, 2019, 2:28 PM IST

پٹنہ میں سیلاب کے بعد مہلک بیماری ڈینگو نے اپنا قدم جمانا شروع کردیا ہے۔
شہر میں گذشتہ چار دنوں کے دوران 640 ڈینگوں کے مریض پائے گئے ہیں جبکہ غیر سرکاری طور پر یہ اعداد وشمار 800 تک بتائی جاتی ہے۔

طبی افسران کے مطابق پٹنہ کے ان علاقوں میں ڈینگوں تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں پانی ابھی بھی بھرا ہوا ہے، ان میں راجیندر نگر ، گولا روڈ ، پاٹلی پوتر کالونیاں شامل ہیں۔

پٹنہ میں ڈینگو کا قہر جاری ۔ویڈیو

وہیں بہار کے محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے پٹنہ میں ڈینگوں پھیلنے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ دارالحکومت میں ڈینگو کے کوئی نشان نہیں ملے ہیں لیکن متعدد بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہے۔

پٹنہ میں ڈینگو کا قہر جاری
پٹنہ میں ڈینگو کا قہر جاری
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پٹنہ میں مچھروں کو مارنے کے لیے ٹیمیفوس کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

جبکہ پٹنہ میڈیکل کالج اور اسپتال (پی ایم سی ایچ) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رنجیت کمار نے بتایا کہ پٹنہ میں ڈینگوں سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

پٹنہ کے سول سرجن آر کے چودھری نے بتایا کہ معاملات بڑھتے دیکھ کر تمام پرائمری ہیلتھ سنٹرز میں ڈینگوں کی روک تھام کے انتظامات کیئے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.