ابھی مزید 55 مریض کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
گذشہ روز بکسر میں کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے ، جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 61 ہوگئی ہے۔
بکسر ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریض مستقل صحت یاب ہورہے ہیں۔
فی الوقت 55 کورونا مریضوں کی پہلی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اس کے بعد ، ایک بار پھر جانچ کی جائے گی، رپورٹ منفی آنے پر انہیں انھیں گھر بھیج دیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر کنہیا کمار نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 1688 نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ ان میں سے 1633 رپورٹیں موصول ہوئی ہیں ، جن میں 114 مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ منفی معاملات کی تعداد 1519 ہے۔
ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر نے مزید کہا کہ منگل کو پائے جانے والے دو منفی معاملات کے ساتھ ہی ، کورونا وائرس وار جیتنے والے افراد کی کل تعداد اب بڑھ کر 61 ہوگئی ہے۔ اور جو زیر علاج ہیں، توقع کی جارہی ہے کہ یہ سب جلد صحت مند ہونے جا رہے ہیں۔