پٹنہ: بہار میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2،26،081 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، بہار میں کورونا کے 581 نئے معاملے سامنے آئیں ہیں۔ جبکہ صحتیابی کی شرح 96.79 فیصد ہوگئی ہے۔
بہار کے محکمہ صحت کے توسط سے اتوار کے روز جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 581 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 1147 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ریاست میں اب تک 2،18،828 متاثرہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست بہار میں کورونا سے متاثرہ افراد کی صحتیابی کی شرح 96.79 فیصد ہوگئی ہے۔ کوویڈ ۔19 میں اس وقت بہار میں 6078 فعال مریض ہیں۔
وہیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ریاست میں 1،35،607 نمونوں کی جانچ کی گئیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں اب تک 1147 کورونا سے متاثرہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔