بہار میں سہرسہ ضلع کے بلوا پولیس آﺅٹ پوسٹ علاقہ سے پولیس نے سموار کو ٹرک سے 545 کارٹن انگریزی شراب کے ساتھ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔
سمری بختیار پور کی سب ڈویژنل پولیس افسر مردلا کماری نے بتایا 'بلوا بازار کے نزدیک نیشنل ہائی وے نمبر 107 پر پولیس گشت کر رہی تھی تبھی شک کی بنیاد پر ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی'۔
انہوں نے کہا 'تلاشی کے دوران ٹرک سے اروناچل پردیش میں تیار 545 کارٹن میں رکھی 4829 لیٹر انگریزی شراب برآمد کی گئی۔ برآمد شراب کی قیمت قریب 50 لاکھ روپے ہے'۔
سب ڈویژنل پولیس افسر نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور عبد الا انصاری کو گرفتار کرلیا گیاہے ، پولیس اس سے تفتیش کر رہی ہے ۔