ETV Bharat / state

Patna Students Receive Offer Letters ووکیشنل کورسز مکمل کرنے والے 44 طلبا کو آفر لیٹر ملا

پٹنہ میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی نے کہا کہ یہ عہد ٹکنالوجی کا ہے۔ تکنیک کی دنیا لا محدود ہے۔ طلباء اپنی صلاحیتوں جس قدر پروان چڑھائیں، اتنا ہی ترقی کریں گے۔ محنت ہی کامیابی اور ترقی کی کنجی ہے۔ محنت سے بھاگنے والوں کو کچھ نہیں ملتا۔ ہر نئی جاب میں ابتدا میں پریشانیاں اور دشواریاں آتی ہیں لیکن یہ وقتی ہوتی ہیں۔ اس لیے طلباء کو چاہیے کہ پریشانیوں سے گھبرائیں نہیں بلکہ صبر اور ہمت کے ساتھ آگے بڑھیں۔ Patna Students Receive Offer Letters

Vocentinol Course Offer Letter
Vocentinol Course Offer Letter
author img

By

Published : Oct 29, 2022, 12:43 PM IST

پٹنہ: بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ اور آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن فور اسکلڈ کے اشتراک سے اقلیتی طلباء کے لیے مفت ووکیشنل کورسز کی ٹریننگ مکمل کرنے والے 44 طلباء کو حج بھون کے ایک پروگرام کے دوران Appointment آفر لیٹر دیا گیا۔ یہاں ٹریننگ حاصل کرنے والے طالب علموں کو ملک کی معروف کمپنیوں میں روزگار کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔ حج بھون میں منعقد پروگرام میں بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی، وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ، خورشید صدیقی شامل ہوئے اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ Patna Students Receive Offer Letters

یہ بھی پڑھیں:

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چیف سکریٹری عامر سبحانی نے کہا کہ یہ عہد ٹکنالوجی کا ہے، اس کی دنیا لا محدود ہے، اس لیے آپ اپنے اسکلڈ اور صلاحیت کو جس قدر بڑھائیں گے اتنا ہی ترقی کریں گے، محنت ہی کامیابی اور ترقی کی کنجی ہے۔ محنت سے بھاگنے والے کو کچھ نہیں ملتا، ہر نئی جاب میں ابتدا میں پریشانیاں اور دشواریاں آتی ہیں لیکن یہ وقتی ہوتی ہیں، اس لیے آپ پریشانیوں سے گھبرائیے نہیں بلکہ صبر اور ہمت کے ساتھ آگے بڑھیں۔ چیئرمین محمد ارشاد اللہ نے کہا کہ آپ طلباء خوش نصیب ہیں کہ آپ کو ٹریننگ مکمل کرنے کے ساتھ ہی نوکری کا پروانہ مل گیا۔ آپ کو مختلف کمپنیوں کو ملازمت ملی ہے۔ اپنے وقت کا صحیح استعمال کیجیے اور آگے بڑھیں. آپ کو کمپنیوں میں سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ اس سے ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وقف بورڈ کے سکریٹری خورشید صدیقی نے کہا کہ وقف بورڈ اور محکمہ فلاح کی طرف سے سارے انتظامات اس لیے کیے جاتے ہیں کہ آپ ٹریننگ لیکر اور ہنر مند انسان بن کر روزگار کے قابل بن جائیں۔ آپ کو نوکری کا آفر مل رہا ہے. آپ حوصلہ مندی کے ساتھ کام کریں گے اور آگے بڑھیں گے۔ یہ کورس آگے بھی جاری رہے گا اور اس سلسلے میں جلد ہی اشتہار بھی شائع کیا جائے گا. فاؤنڈیشن کے ذمہ دار پرنب کمار نے کہا کہ 59 بچوں نے مختلف ٹریڈ میں داخلہ لیا تھا، چار بچے کسی وجہ سے ٹریننگ مکمل نہیں کر سکے۔ 55 بچوں نے ٹریننگ مکمل کی اور 44 بچوں کو Appointment آفر لیٹر دیا جا رہا ہے۔ باقی بچوں کو بھی مختلف کمپنیوں میں نوکری دلانے کی ہماری کوشش جاری ہے. اس مرتبہ ایک نیا کورس ہیلتھ ہوم ایڈ کے نام سے شروع ہوا ہے. اس کورس میں بھی طلباء ٹریننگ لیکر فائدہ اٹھائیں. اس موقع پر چندن کمار، نور السلام ندوی اور محمد سہراب وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.