ETV Bharat / state

Muslim Students Crack BPSC In Bihar حج بھون کوچنگ کے 43 مسلم لڑکے اور لڑکیوں کی بی پی ایس سی میں نمایاں کامیابی - بہار حج بھون کوچنگ سے استفادہ

بہار پبلک سروس کمیشن کے 67 ویں امتحان میں حج بھون کے 43 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے، اس میں ایس ڈی ایم اور ڈی ایس پی رینک کے ساتھ مختلف محکموں کے لئے حج بھون کوچنگ کے طالب علموں نے کامیابی حاصل کی ہے ، محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کی ہے

حج بھون کوچنگ کے 43 مسلم لڑکے اور لڑکیوں کی بی پی ایس سی میں نمایاں کامیابی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 4:36 PM IST

گیا:بہار حج بھون کوچنگ سے استفادہ کرنے والے 43 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔حج بھون کے طالب علم خالد حیات فارسی ادب کے ساتھ چوتھا رینک حاصل کر کے پولیس سروسز کے ٹاپر رہے ہیں۔ وہ بہار پولیس میں ڈی ایس پی منتخب ہوئے ہیں۔نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں میں ہما عرفان ، محمد فرید احمد، زیبا عرشی ، شگفتہ پروین سرفہرست ہیں۔ جن کا انتخاب بہار ایڈ منسٹریٹریو سروس کے لیے ہوا ہے جو ایس ڈی او کے عہدے پر فائز ہوںگے۔

اس کے علاوہ تین امیدوار خالد حیات ، محمد فیصل چاند اور عبدالرحمن بہار پولیس سروس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر منتخب ہوئے ہیں، فائننس سروس میں محمد صہیب اور دیہی ترقیاتی محکمہ کے عہدے پر فیضان احمد ، محسن خان ، شکیب احمد وغیرہ کامیاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بی پی ایس سی کے پی ٹی امتحان کے لیے کوچنگ سے استفادہ کرنے والے 150 امیدواروں میں 97 امیدوار کامیاب ہوئے تھے جبکہ فائنل نتائج میں 43 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبدالحق نے اس کامیابی کے لیے سبھی کامیاب طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرستوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور ساتھ ہی وزیراعلی نتیش کمار اور محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان ،چیف سیکرٹری عامر سبحانی کے ساتھ مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی کے ذمہ داروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Government schools in Gaya گیا کے سرکاری اسکولوں سے 64 ہزار طلباء کا داخلہ رد

بہار حکومت کی جانب سے محکمہ اقلیتی فلاح کے ماتحت حج بھون میں بی پی ایس سی اور یوپی ایس سے کی تیاری کرانے کی غرض سے مسلم لڑکے اور لڑکیوں کے لیے کوچنگ کا نظم ہے ، گزشتہ کئی برسوں سے یہاں سے تیاری کرنے والے طلباء و طالبات نے نمایاں کار کردگی پیش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.