ETV Bharat / state

بہار کے 38 اضلاع میں سے 37 اضلاع کورونا کی زد میں - مظفر پور میں کورونا وائرس

ہفتے کے روز 32 نئے کیسز درج کئے گئے۔ جن میں تین مظفر پور سے ہیں۔ جس کے بعد ریاست بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 611 ہوگئی ہے۔

بہار کے 38 اضلاع میں سے 37 اضلاع میں کورونا کیسز

author img

By

Published : May 10, 2020, 4:19 PM IST

ریاست بہار کے 38 اضلاع میں سے 37 اضلاع میں کورونا کے مریض پائے گئے ہیں۔ ہفتے کے روز اس وبا نے مظفر پور کو بھی اپنا شکار بنا لیا۔ پہلی بار مظفر پور سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق 'ہفتے کے روز 32 نئے کیسز درج کئے گئے۔ جن میں تین مظفر پور سے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 611 ہوگئی ہے۔

وہیں ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 322 متاثرہ افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق' ہفتہ کے روز مظفر پور کے موسہری سے تین افراد کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے بتایا کہ 'مسہری سے ملنے والے تینوں متاثر افراد مزدور ہیں۔ جو دو دن قبل مظفر پور واپس آئے تھے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مظفر پور 37 واں ضلع ہے جو کورونا کی زد میں ہے۔'

پرنسپل سکریٹری نے بتایا کہ 'مظفر پور کے علاوہ بیگوسرائے سے 12، روہتاس سے 5، نالندہ اور منگیر سے 2، ارول سے 2، ویشالی، بھاگل پور، کھگریہ ، شیخ پورہ اور سیوان سے ایک ایک مثبت مریض ملے ہیں۔'

ذرائع کے مطابق 'ان میں سے زیادہ تر لوگ باہر سے واپس آئے ہیں۔

واضح رہے کہ '32 نئے کیسز ملنے کے بعد ریاست بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 611 ہوگئی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.