ETV Bharat / state

بھاگلپور: 333 بدمعاش نشان زد - کرائم کنٹرول ایکٹ

بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخاب اور تہوراوں کے مد نظر بھاگلپور زون کے تین پولیس اضلاع میں کرائم کنٹرول ایکٹ کی تجویز کیلئے 333 بدمعاشوں کو نشان زد کیا گیا ہے۔

333 bullies marked for CCA in Bhagalpur
بھاگلپور میں سی سی اے کے لئے 333 بدمعاش نشان زد
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 10:54 PM IST

بھاگلپور زون کے ڈپٹی پولیس انسپکٹر جنرل سجیت کمار نے بتایا کہ متعدد تہواروں کے نزدیک آنے اور ممکنہ اسمبلی انتخاب کے مدنظر اس علاقہ کے بھاگلپور، بانکا اور نوگچھیا پولیس اضلاع میں سرگرم بدمعاشوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کاروائی کے پہلے مرحلہ میں تین اضلاع کے مختلف تھانوں میں کئی سنگین معاملوں میں ملوث بدمعاشوں پر سی سی اے۔تین کی تجویز لگانے کیلئے بھاگلپور میں 200، بانکا میں 88 اور نوگچھیا میں 45 بدمعاشوں کو نشان زد کیا گیا ہے۔

کمار نے بتایا کہ نشان زد کئے گئے سبھی بدمعاشوں کا نام سی سی اے۔ تین کی تجویز کیلئے پیش کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور اس کے لئے ان اضلاع کے سبھی سب ڈویژنل پولیس افسران کو ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خاص کر آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے تہواروں کے مد نظر سبھی تھانہ علاقوں میں مطلوبہ عناصر پر سخت نظر رکھنے اور پولیس گشتی بڑھانے کی ہدایت پولیس افسران کو دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.