ETV Bharat / state

گیا: سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - دو افراد کی موت

گیا کے جی ٹی روڈ پر حادثوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، آمس تھانہ حلقے میں ہوئے ایک حادثے میں دو افراد کی موت ہوگئی۔

گیا: سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 18, 2019, 11:29 PM IST

Updated : Jun 18, 2019, 11:35 PM IST

یہ حادثہ جی ٹی روڈ پر نوگڑھ گاؤں کے قریب پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو افراد بائک پر سوار ہوکر اورنگ آباد سے شیر گھاٹی کی جانب آرہے تھے، جس دوران پیچھے سے ایک تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں کی موت جائے حادثے پر ہی ہوگئی۔ ٹکر مارنے کے بعد ڈرائیور ٹرک کو لے کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔

مرنے والوں کی شناخت محمد حسین اور مری موتھو کی کے طور پر ہوئی ہے۔ان میں سے ایک کا تعلق ہریانہ اور دوسرے کا بنگال سے ہے۔

آمس کے تھانے انچارج نے بتایا کہ مہلوکین کے گھر والوں کو خبر کی جاچکی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 18, 2019, 11:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.