ETV Bharat / state

کیمور میں آسمانی بجلی کا قہر، دو افراد کی موت، ایک شخص زخمی - etv bharat urdu

بہار کے ضلع کیمورمیں دیرشام قریب 8 بجے آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد کی موت اور ایک شخص کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ واقعہ بھبھوا موہنیہ روڈ کے ببورا سکتی لنک روڈ پرپیش آیا۔

کیمور میں آسمانی بجلی کا قہر 2 کی موت 1 زخمی

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 10:17 PM IST

معلومات کے مطابق سبھی سونہن تھانہ علاقے کے اٹاڑھی گاؤں سے بھبوہ پولیس اسٹیشن کے علاقے کے سگ ٹھی گاؤں جارہے تھے۔

دو موٹرسائیکلوں پر سوار پانچ افراد دیر شام اٹاڑھی گاؤں سے ایک رشتہ دار کے گھر جارہے تھے شام کے قریب آٹھ بجے بھاری بارش ہوئی۔

بارش سے بچنے کے لئے 3 افراد ایک درخت کے نیچے چھپ گئے تیز آسمانی بجلی نے درخت کے نیچے چھپے ہوئے دو افراد کو اپنی زد میں لیے لی۔

اور ایک شخص بری طرح جھلس گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کا تعلق 27 سالہ سوداما بیند والد رام کرن بند بتایا جاتا ہے جو چین پور تھانہ علاقہ کے گنگو دیہ گاؤں کا ہے اور دوسرا سندیپ رام والد موہن رام گاؤں اتاڑھی کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آسمانی بجلی کی زد میں آ کر چار افراد ہلاک

اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھبھوا صدر اسپتال بھیج دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.