ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ سے ہو کر گزرنے والی تقریباً سبھی ندیوں میں طغیانی کے سبب سیلاب نے دستک دے دی ہے۔
سیلاب نے ضلع دربھنگہ کے آٹھ بلاک کی 180 پنچایتوں کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ سیلاب کے پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ متعدد گاؤں سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں سیکڑوں لوگ اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے اونچے مقامات پر چلے گئے ہیں-
اس سیلابی صورتحال پر ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے کہا کہ ضلع کے آٹھ بلاک کی 180 پنچایت سیلاب کی زد میں ہے۔ سب سے زیادہ متاثر بلاک کیوٹی، ہنومان نگر، کرتپور، برول ہے۔
دربھنگہ: پانی کے جماؤ سے راہگیر پریشان
وہیں ضلع انتظامیہ فوری طور پر 162 کمیونٹی کچن چلا رہی ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی کام کر رہی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ضرورت مندوں میں ضرورت کی چیزوں کو بھی تقسیم کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ پوری مستعدی کے ساتھ سیلاب کی صورتحال پر نظر بنائے ہوئی ہے-