ETV Bharat / state

Crores of rupees Dues Due To Bodyguards باڈی گارڈ رکھنے والے لوگوں پر تقریباً پندرہ کروڑ کا بقایا - Remaining balance of bodyguard

بہار میں محافظ رکھنے والے بااثر لوگ دکھاوے اور شہ زوری کے لیے باڈی گارڈ کے ساتھ گھومتے ہیں لیکن اس کے عوض میں وہ رقم ادا نہیں کرتے جو سرکاری خزانے میں جمع کرانی پڑتی ہے، اس کی وجہ سے بہار پولیس پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے، ایسے رسوخ دار افراد پر 14 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔ Crore Dues Due To Bodyguards

باڈی گارڈ رکھنے والے لوگوں پر 14 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ کا بقایا

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 12:44 PM IST

پٹنہ: بہار میں محافظ رکھنے والے بااثر لوگ دکھاوے اور شہ زوری کے لیے باڈی گارڈ کے ساتھ گھومتے ہیں لیکن اس کے عوض میں وہ رقم ادا نہیں کرتے جو سرکاری خزانے میں جمع کرانی پڑتی ہے، اس کی وجہ سے بہار پولس پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے، ایسے رسوخ دار افراد پر 14 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد واجب الادا ہیں، بقایا رقم مالی سال 2021-13 سے مالی سال 2019-20 سے ادا نہیں کی گئی ہے، انڈین اکؤنٹس اینڈ آڈٹ محکمہ نے بھی اپنی رپورٹ میں اس حوالے سے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے حکومت نے تمام ضلعی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو بااثر افراد کے محافظوں کی ڈیپوٹیشن کے عوض بقایا رقم کے حوالے سے خط بھی لکھا ہے لیکن بقایا رقم ادا نہیں کی گئی، حق اطلاعات قانون کے تحت مانگی گئی معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہے۔

آر ٹی آئی کارکن شیو پرکاش رائے نے پولیس سپرنٹنڈنٹ اور انڈین اکاؤنٹس اینڈ ڈپارٹمنٹ سے معلومات مانگی ہیں۔ پٹنہ کے ایس ایس پی اور گیا سمیت کئی دیگر اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفاتر نے سیکورٹی اور رازداری کو حوالہ دیتے ہوئے بااثر لوگوں کے بارے میں تفصیلی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔ شیو پرکاش نے بتایا کہ بااثر لوگوں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کرنا ایک سنگین معاملہ ہے، اس سلسلے میں وہ جلد ہی عدالت کا رخ کریں گے۔ کیونکہ باڈی گارڈ رکھنے والوں میں زیادہ تر ٹھیکیدار، لیڈر، کارکن اور شہ زور مجرمانہ نوعیت کے لوگ ہیں۔ باڈی گارڈ فراہم کرنے سے پہلے متعلقہ شخص کے کریکٹر سرٹیفیکیٹ اور مجرمانہ پس منظر کے بارے میں بھی جانچ ضروری ہے۔ داغدار ٹھیکیدار اوپندر سنگھ قتل کے ملزم منجیت مشرا کو باڈی گارڈ ملے ہوئے ہیں۔ تاہم پولیس ہیڈ کوارٹر کو اس کا علم نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:Chittorgarh MP Slap Worker رکن پارلیمان نے سرکاری ملازم کو تھپڑ رسید کر دیا

بکسر کے ایس پی سے شیو پرکاش رائے کو جو اطلاع ملی ہے اس کے مطابق باڈی گارڈ رکھنے کے عوض میں سابق رکن پارلیمان اجیت سنگھ کے بیٹے وشال سنگھ پر 37 لاکھ 3 ہزار 985 روپے، سابق ایم ایل سی ہلاس پانڈے کے بھائی سنتوش کمار پانڈے پر 3 لاکھ 20 ہزار، سابق چیئرمین ضلع پریشد سویتا دیوی پر 3 لاکھ 71 ہزار، ٹھیکیدار رمیش رائے پر 9 لاکھ 99 ہزار، رنجیت چودھری جو اس وقت جیل میں بند ہے پر 4 لاکھ 32 ہزار واجب الادا ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی نامور افراد ہیں جنہوں نے باڈی گارڈ تو لے لیے ہیں لیکن اس کا بقیہ جمع نہیں کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.