ایس ایس بی کے 45 ویں بٹالین کمانڈنٹ ایچ کے گپتا نے بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر ڈپٹی انسپکٹر سدرشن بھٹ کی قیاد ت میں اسسٹنٹ انسپکٹر کے شوموجیت سنگھ سمیت دیگر جوانوں نے سرحد ی ستون نمبر 206/5 کے نزدیک دیر رات چیکنگ شروع کی۔
چیکنگ کے دوران متعدد مشتبہ افراد نیپال کے راستے سے اپنے ساتھ کچھ سامان لیکر سرحدی ستون نمبر 206/5 کے نزدیک سے بھاتی علاقے میں داخل ہوتے دیکھے گئے، جیسے ہی جوان ان کو روکنے کی کوشش کیلئے آگے بڑھے سبھی لوگوں نے سامان پھینک کر پاس کے ہی ایک ندی میں چھلانگ لگادی ۔
ایچ کے گپتا نے بتایا کہ جوانوں نے مشتبہ افراد کا کچھ دور تک تعاقب کیا لیکن بین الاقوامی سرحد ہونے کی وجہ سے سبھی نیپال کے علاقے میں بھاگ گئے۔
سامان کی تلاشی کے دوران نیپال میں تیار امنگا برانڈ کے 135 بوتل دیسی شراب برآمد کی گئی ۔ کاغذی کاروائی کے بعد ضبط شراب کو ایکسائز محکمہ سپول کے سپرد کر دیا گیا ہے۔