ETV Bharat / state

گھر سے 110 کارٹن شراب ضبط، مکان مالک سمیت چار گرفتار

بہار میں کھگڑیا ضلع کے مہیش کوٹ تھانہ علاقے سے پولس نے آج چار لوگوں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں شراب ضبط کیا ہے۔

author img

By

Published : Sep 28, 2019, 11:55 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 10:06 AM IST

گھر سے 110 کارٹن شراب ضبط،مکان مالک سمیت چار گرفتار

بہار میں کھگڑیا ضلع کے مہیش کوٹ تھانہ علاقے سے پولس نے آج چار لوگوں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں شراب ضبط کیا ہے۔

پولس سپرنٹنڈنٹ راج کمار راج نے یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر ان کی قیادت میں مہیش کوٹ پولس نے پچھیاری ٹولہ میں واقع سنجے چورسیا کےگھر چھاپہ ماری کی۔ اس دوران جائے واقع سے 110 کارٹن غیر ملکی شراب ضبط کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ سنجے کے گھر کے نزدیک کھڑے ایک اسکارپیو گاڑی کی بھی جانچ کی گئی تو اس میں سے بھی 10 کارٹن شراب برآمد کی گئی۔

مسٹر راج نے بتایا کہ اس سلسلے میں مکان مالک کے علاوہ سمنت کمار، راکیش چورسیا اور وکاس کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسکارپیو پر سوار بیگوسرائے ضلع کے صاحب پور کمال تھانہ علاقہ کے رہنے والے سمنت کمار کے پاس سے 440000 روپے کے علاوہ چھ موبائل ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمد شراب جو ہریانہ کی بنی ہوئی ہےاس کی مالیت تقریبا کئی لاکھ روپے ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 10:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.