ETV Bharat / state

بہار میں کورونا کے 102 نئے معاملوں کی تصدیق - پٹنہ ضلع میں سب سے زیادہ 11 افراد متاثر ہوئے

بہار میں کورونا انفیکشن کے 102 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ وہیں ایک کورونا سے متاثر شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

بہار میں کورونا کے 102 نئے معاملوں کی تصدیق

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 10:44 PM IST

بہار میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سات اضلاع کو چھوڑ کر بقیہ 31 میں کورونا انفیکشن کے 102 نئے معاملے پائے گئے ہیں۔ وہیں ایک متاثر کی موت واقع ہوئی ہے۔

محکمہ صحت نے منگل کو 12 جولائی کی جانچ رپورٹ کی بنیاد پر بتایاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ 22 ہزار 90 لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی ، جس میں 102 پازیٹیو کی شناخت کی گئی ہے۔

پٹنہ ضلع میں سب سے زیادہ 11 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں مدھے پورا میں سات، دربھنگہ میں چھ اور پورنیہ ، سمستی پور ، سارن اور سپول میں پانچ ۔ پانچ افراد پازیٹیو ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Corona Virus Update: بھارت میں کورونا کے 31,443 نئے کیسز درج

اس دوران اورنگ آباد ، بھوجپور ، جموئی ، جہان آباد ، کیمور ، لکھی سرائے اور شیوہر میں کورونا کے ایک بھی معاملے نہیں پائے گئے۔ حالانکہ ریاست میں ایک پازیٹیو مریض کی موت بھی ہوگئی ہے۔

محکمہ نے بتایاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں 108 متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں متاثرین کے شفایاب ہونے کی شرح 98.56 فیصد برقرار ہے۔ بہار میں کورونا کے ایکٹیو معاملوں کی تعداد گھٹ کر 782 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.