ETV Bharat / state

Suicide Case in Baramulla بارہمولہ کے رفیع آباد میں نوجوان کی خودکشی

author img

By

Published : Jun 4, 2023, 11:59 AM IST

وادی کشمیر میں آئے روز خودکشی کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ وہیں ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے ایک 25 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ Youth Died by Suicide in Rafiabad

بارہمولہ کے رفیع آباد میں نوجوان کی خودکشی

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے علاقے خوشی پورہ میں ایک 25 سالہ نوجوان نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ ایک نوجوان جو کہ خوشی پورہ پنزلہ کا رہائشی ہے اس نے اپنے گھر میں پنکھے سے خود کو لٹکا لیا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ خبروں کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے اس نوجوان کا اپنے بھائی کے ساتھ زمین کا تنازع چل رہا تھا اور یہ شخص ڈپریشن میں تھا اور اس کی وجہ سے اس نے خودکشی کر لی۔ اگر چہ مقامی لوگوں نے اسے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا لیکن وہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Student Commits Suicide in Jammu طالب علم نے پھانسی لگاکر خودکشی کی

اس ضمن میں ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال سے وادی کے مختلف اضلاع میں خودکوشی کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے اور سماج کے مختلف شعبوں سے وابسطہ افراد نے ان واقعات کی کافی مذمت کی ہے۔ واضح رہے گذشتہ ماہ جموں کے جانی پور میں بارہویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ متوفی کی شناخت شرون گھپتا ولد راجو ساکن جانی پورہ کے طور پر ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.