سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں ایک لکڑی کا پُرانا پل جو اس وقت استعمال میں نہیں ہے کے استعمال میں لائی جانے والی لکڑی اور لاہا زیر آب ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے جموں و کشمیر خزانہ کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس پل کی لکڑی کو بچایا جائے اور اس کی نیلامی کی جائے تاکہ اس سے جموں و کشمیر انتظامیہ کو فائدہ حاصل ہوسکے۔ Wooden Logs of Old Bridge in Sopore
مقامی لوگوں نے کہا کہ آگر جموں و کشمیر انتظامیہ اس پل میں کی لکڑی ،لوہا کی نیلامی کرے تو جو بھی پیسہ اس میں آئے گا اسے سوپور کی ترقی کے لیے خرچ کیا جائے گا۔اس دوران مقامی لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا موجودہ انتظامیہ کو بار بار نوٹس میں لانے کے بعد بھی انتظامیہ اس کی جانب کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ لوگوں کے مطابق جموں و کشمیر انتطامیہ کی غفلت کی وجہ سے اس پل میں استعمال میں لائی جانے لکڑی ضائع ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی اور اس پل میں لائی جانے والی لکڑی کو آکشن کرکے جموں و کشمیر خزانہ کے نقصان کو بچایا جاسکے۔