ETV Bharat / state

بارہمولہ: ریچھ اپنے بچوں سمیت انسانی بستی میں داخل - bear Cubs caught by locals

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنظر علاقے میں ایک مادہ ریچھ اپنے دو بچوں سمیت انسانی بستی میں داخل ہوگئی جس کے بعد اسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

بارہمولہ : مادہ بھالوں اپنے بچوں سمیت انسانی بستی میں داخل

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 3:06 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنظر علاقے میں ایک مادہ ریچھ اپنے دو بچوں سمیت انسانی بستی میں داخل ہوگئی جس کے بعد اسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

بارہمولہ : مادہ بھالوں اپنے بچوں سمیت انسانی بستی میں داخل

ایک مقامی شخص نے کہا کہ 'لوگوں نے جب جنگلی جانور کی آواز سنی تو آس پاس ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ لوگوں نے ریچھ کو بھگانے کے لیے اس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد وہ بھاگ گئی۔ اس بیچ اس کے دو بچے بستی میں ہی رہ گئے۔'

مقامی لوگوں نے پولیس اور وائلڈ لائف محکمہ کو اس معاملے کی اطلاع دی جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کے عہدیدار موقع پر پہنچے اور اس کے دو بچوں کو پکڑ لیا۔

وہیں لوگوں کو اس بات کا بھی ڈر ستا رہا ہے کہ کہیں ان دو بچوں کے لیے وہ واپس بستی میں نہ آئے جس سے کہ انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

لوگوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ بستی میں محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین کو تعینات کریں تاکہ انہیں تحفظ مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.