ETV Bharat / state

بارہمولہ: نامعلوم افراد نے ایک درجن سے زیادہ سیب کے نئے پیڑ کاٹ ڈالے - ایف آئی آر درج

مرکز کے زیر انتطام جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے خیٹنگن علاقے میں دوران شب نامعلوم افراد نے ایک درجن سے زیادہ سیب کے درختوں کو کاٹ ڈالا ہے، جس کی وجہ سے باغ مالکان کافی مایوس ہیں۔

نامعلوم افراد نے ایک درجن سے زیادہ سیب کے نئے پیڑ کاٹ ڈالے

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 10:59 PM IST

بتایا جا رہا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے بارہمولہ کے خیٹنگن گاؤں میں جولائی کی چودہ و پندرہ تاریخ کی درمیانی شب عبدالرشید راتھر، عبدالرحیم راتھر، نامی افراد کے باغ میں داخل ہو کر ایک درجن کے قریب سیب کے چھوٹے پیڑوں کو کاٹ ڈالا ہے۔

نامعلوم افراد نے ایک درجن سے زیادہ سیب کے نئے پیڑ کاٹ ڈالے

باغ مالکان کا کہنا ہے کہ ان کی روزی روٹی انہیں درختوں کے فصل پر منحصر ہے۔ درختوں کی دیکھ بال اور پرورش میں کافی محنت لگتی ہے لہذا یہ واقعہ ہمارے لیے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا جرم ہے جو قتل کے مترادف ہے۔ لہذا اس میں ملوث افراد کو جلد سے جلد بے نقاب کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

وہیں اس واقعے سے علاقہ کے دیگر کاشتکار بھی کافی پریشان ہیں۔انہوں نے انتظامیہ سے معاملے کی فوری جانچ کرکے ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی اپیل کی، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا جموں میں دفتر ہوگا

پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر کے اس واقعے میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کے لئے جانچ شروع کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.