بارہمولہ : شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلہ میں مرکزی مملکت وزیر بی ایل ورما نے ضلع کا دورہ کرکے ڈپٹی کمشنر، اور باقی اعلی عہدیداروں کے ساتھ گفتگو کی۔ وزیر مملکت (ایم او ایس) بی ایل ورما نے بدھ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کشمیری پنڈتوں کو انصاف دلانے کے لیے لڑ رہی ہے، اور ہر وقت ان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔Union MoS BL Verma visits Baramulla
ڈاک بنگلو بارہمولہ میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے، ورما نے کہا کہ بی جے پی کشمیری پنڈتوں کے قانونی حقوق اور انصاف کے لیے سخت جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے محمد یاسین ملک کے بارے میں کہا کہ انہوں نے منگل کو دہلی کی ایک عدالت کے سامنے سخت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت تمام الزامات کا اعتراف بھی کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کے بارے میں عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ اسے قبول کریں گے کیونکہ ان کی پارٹی عدلیہ اور اس کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Union Minister BL Verma On Yaseen Malik یاسین ملک کیس میں عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کیا جائے گا، مرکزی وزیر