ETV Bharat / state

Fled Militants Arrested بارہ مولہ میں پولیس حراست سے فرار ہونے والے دو عسکریت پسند گرفتار، پولیس - دونوں عسکریت پسندوں دوبارہ گرفتار

بارہمولہ پولیس اسٹیشن میں زیر حراست دو عسکریت پسند سحری کے وقت فرار ہوگئے تھے۔ جس کے بعد پولیس بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کرتے ہوئے ان دونوں عسکریت پسندوں دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 9:52 PM IST

سری نگر: شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں پولیس حراست سے فرار ہونے والے دو ملی ٹینٹوں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہ مولہ پولیس اسٹیشن میں زیر حراست دو ملزم اعلیٰ الصبح سحری کے وقت فرار ہوئے جس کے بعد پولیس نے ضلع بارہ مولہ اور سوپور میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی۔

انہوں نے بتایا کہ بارہ مولہ کے متعددعلاقوں میں ناکوں کا جال بچھانے کے بعد بدھ کی شام مفرور ملی ٹینٹوں کو دوبارہ حراست میں لیا گیا۔ ان کے مطابق دونوں ملی ٹینٹ گزشتہ سال بارہ مولہ میں شراب کی دکان پر گرینیڈ حملے میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔بارہ مولہ پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشن سے دو ملی ٹینٹ فرار ہونے کے بعد پولیس نے ضلع بھر میں سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالنا شروع کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہیومن اور ٹیکنیکل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور سخت کوششوں کے بعد بدھ کی شام دونوں کو اولڈ ٹاون بارہ مولہ سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

واضح رہے کہ بارہمولہ میں بدھ کی صبح جموں کشمیر پولیس کی حراست سے دو عسکریت پسند فرار ہو گئے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی جس میں یہ دو ملزم دوڑتے ہوئے نظر آرہے ہے۔ اس کے بعد جموں کشمیر پولیس صبح سے ہی ان کو ڈھونڈنے کی کوشش میں مصروف ہوگئی۔ بارہمولہ کے ساتھ ساتھ اس کے مختلف علاقوں میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے بارہ مولہ کے متعدد علاقوں میں ناکہ جس کے بعد بدھ کی شام مفرور عسکریت پسندوں کو دوبارہ حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: CCTV footage Baramulla incident بارہمولہ میں پولیس حراست سے دو ملزم فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.