بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وارپورہ کریری علاقہ لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسندوں کے معاون کو جموں و کشمیر پولیس نے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس مطابق وارپورہ کریری میں فورسز اور جموں کشمیر پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک ناکہ چیکنگ میں ان دو عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے۔
پولیس نے کہا کہ انہیں یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ علاقے میں دو مشکوک لوگ گھوم رہے ہیں، جس کے بعد فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔ اسی تلاشی مہم کے دوران پولیس نے عسکریت پسندوں کے دو معاونین گرفتار کیا۔ گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت سہیل گلزار اور وسیم احمد کے طور پر کی گئی ہے اور ان دنوں لوگوں پر لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ ہونے کا الزام ہے۔ اس ضمن میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: LET Associates Arrested in Baramulla بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو معاون گرفتار
اس سے قبل اپریل میں بارہمولہ میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا تھا۔ سکیورٹی نے فورسز نے لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کیا تھا۔ جموں و کشمیر پولیس نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ اس کی جانکاری دی تھی۔ اس پریس ریلیز میں پولیس نے کہا تھا کہ لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے معاونین کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کی پہچان فاروں احمد اور صائمہ بشیر کے طور پر کی تھی۔