ETV Bharat / state

کشمیر: مختلف مقامات پر حادثے، دو ہلاک - وادی کشمیر میں بدھ کے روز

وادی کشمیر میں بدھ کے روز دو الگ الگ نوعیت کے حادثوں میں ایک خاتون سمیت دو کی موت جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی۔

کشمیر: دو الگ الگ حادثوں میں دو کی موت، ایک زخمی

author img

By

Published : May 27, 2020, 3:12 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں بدھ کے روز ایک 21 سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔

متوفی کی شناخت سجاد احمد کنوال ولد نذیر احمد کنوال ساکن شیر کالونی سوپور کے بطور ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شیر کالونی سوپور میں بدھ کی صبح ایک نوجوان تحصیل روڈ پر واقع ایک عمارت کی چھت پر کام کررہا تھا کہ وہ وہاں سے گذر رہی بجلی کی ترسیلی لائن کے رابطے میں آگیا اور اس کو کرنٹ لگ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سجاد کو نازک حالت میں سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو ضلع ہسپتال بارہمولہ ریفر کیا گیا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

ادھر وسطی ضلع بڈگام کے چھتر گام علاقے میں بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت جبکہ دوسری زخمی ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ بڈگام کے چھترگام سٹھسو علاقے میں بدھ کی صبح ایک تیز رفتار کریٹا گاڑی نے دو راہ چلتی خواتین کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی خواتین کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور پر ہڈیوں و جوڑوں کے ہسپتال واقع برزلہ سری نگر منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون زخمی کی تاب نہ لاکر چل بسی۔

ایک مقامی خبر رساں ادارے نے برزلہ میں مذکورہ ہسپتال کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سائمہ کے حوالے سے کہا کہ سڑک حادثے میں زخمی ہوئی دو خواتین میں سے ایک خاتون کی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی۔

دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار اور گاڑی کو ضبط کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.